SHAWORDS
Majeed Lahori

Majeed Lahori

Majeed Lahori

Majeed Lahori

poet
6Shayari
3Ghazal

Popular Shayari

6 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

جہاں کو چھوڑ دیا تھا جہاں نے یاد کیا بچھڑ گئے تو بہت کارواں نے یاد کیا ملا نہیں اسے شاید کوئی ستم کے لئے زہ نصیب مجھے آسماں نے یاد کیا وہ ایک دل جو کڑی دھوپ میں جھلستا تھا اسے بھی سایۂ زلف بتاں نے یاد کیا پناہ مل نہ سکی ان کو تیرے دامن میں وہ اشک جن کو مہ و کہکشاں نے یاد کیا خیال ہم کو بھی کچھ آشیاں کا تھا لیکن قفس میں ہم کو بہت آشیاں نے یاد کیا ہمارے بعد بہائے کسی نے کب آنسو ہم اہل درد کو ابر رواں نے یاد کیا غم زمانہ سے فرصت نہیں مگر پھر بھی مجیدؔ چل تجھے پیر مغاں نے یاد کیا

jahaan ko chhoD diyaa thaa jahaan ne yaad kiyaa

غزل · Ghazal

اک نو بہار ناز کو مہماں کریں گے ہم ہر داغ دل کو رشک گلستاں کریں گے ہم ساغر میں نور دیدۂ انجم انڈیل کر پھر تیرگیٔ غم میں چراغاں کریں گے ہم اڑ جائیں گی فضا میں بہاروں کی دھجیاں جس وقت تار تار گریباں کریں گے ہم کہتے ہیں آسماں پہ وہ زلفیں بکھیر کر جھلسی ہوئی زمین پہ احساں کریں گے ہم جی بھر کے ہم کو کر لے پریشان آسماں اک روز آسماں کو پریشاں کریں گے ہم اے وقت سن کہ آئے گا جب بھی ہمارا وقت طوفاں کو موج موج کو طوفاں کریں گے ہم جب تک ہمارے سامنے جام شراب ہے برہم مزاج گردش دوراں کریں گے ہم وہ آرزو کہ دل سے زباں تک نہ آ سکے کچھ اس کا تذکرہ بھی مری جاں کریں گے ہم دور خزاں سے کوئی کہے جا کے اے مجیدؔ پھر اہتمام جشن بہاراں کریں گے ہم

ik nau-bahaar-e-naaz ko mehmaan kareinge ham

غزل · Ghazal

تو نے جب بھی آنکھ ملائی دیدہ و دل پر آفت آئی یہ سناٹا یہ تنہائی لیکن تیری یاد تو آئی دیر و حرم میں جا بیٹھے ہیں دنیا جن کو راس نہ آئی ٹوٹ گئیں ساری زنجیریں زلف ترے رخ پر لہرائی منزل دور تھی لیکن ہم نے ایک قدم میں ٹھوکر کھائی تجھ کو مبارک پھول اور کلیاں میرا حصہ آبلہ پائی چھانی ہم نے نگری نگری صحرا صحرا خاک اڑائی کون مجیدؔ اس بھید کو جانے کیا شے کھوئی کیا شے پائی

tu ne jab bhi aankh milaai

Similar Poets