SHAWORDS
M

Marghoob Hasan

Marghoob Hasan

Marghoob Hasan

poet
2Sher
2Shayari
2Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

4 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

vo pech-o-kham jo alag meri rahguzar se thaa

وہ پیچ و خم جو الگ میری رہ گزر سے تھا مجھے خبر ہے نمایاں مرے سفر سے تھا گزر گیا تھا کسی راز کی طرح وہ نقش دھلا ہوا جو مری خاک خیر و شر سے تھا ہوا کے ساتھ سفر کا نہ حوصلہ تھا جسے سبھی کو خوف اسی لمحۂ شرر سے تھا کنار شام افق تھا وہی مگر ویران خلا کے سلسلۂ لمس کے اثر سے تھا رکا ہوا تھا خموشی کی تہ میں سیل کوئی خطر اسے بھی مری طرح بحر و بر سے تھا مری نگاہ میں حائل تھے برگ و بار خزاں گھرا ہوا میں عجب سایۂ شجر سے تھا

غزل · Ghazal

khalaa kaa khauf pas-e-parda-e-ghubaar nahin

خلا کا خوف پس پردۂ غبار نہیں حصار خاک سے پھر بھی کوئی فرار نہیں عبور کر لیں حدیں ہم نے نارسائی کی مگر طوالت امکاں میں اختصار نہیں یہی بہت ہے کہ مٹی جڑوں سے لپٹی ہے وگرنہ آج درختوں میں برگ و بار نہیں کہیں یہ سیل سفر رائیگاں نہ ثابت ہو کہ جستجو کے شب و روز کا شمار نہیں سمٹ رہے ہیں وہ اک ڈوبتے جزیرے میں ابھی یہ راز کناروں پہ آشکار نہیں زمیں کی خشک رگوں میں رواں جو رہتا تھا کنار دشت ہوس اب وہ آب زار نہیں

Similar Poets