SHAWORDS
Maryam Gazala

Maryam Gazala

Maryam Gazala

Maryam Gazala

poet
6Shayari
4Ghazal

Popular Shayari

6 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

دیر تک ہم ایک سایا راہ پر دیکھا کئے کون تھا وہ ہم یہ اپنے آپ سے پوچھا کئے جھیل کے ٹھہرے ہوئے پانی میں پتھر پھینک کر دائرہ اٹھتی ہوئی لہروں کا ہم دیکھا کئے ایسا لگتا ہے کہ کوئی حادثہ گزرا یہاں سسکیاں لیتی ہوئی سونی ڈگر دیکھا کئے کھیت جتنے تھے وہ پیاسے کے پیاسے ہی رہے اور بادل پربتوں پر جھوم کر برسا کئے رات دن دل کی خلش بڑھتی گئی بڑھتی گئی چارہ گر چپ تھے غزالہؔ ہم نفس دیکھا کئے

der tak ham ek saayaa raah par dekhaa kiye

غزل · Ghazal

کتر گیا ہے مری عمر کی کتاب کوئی ملا کہیں سے بھی سالم نہ آج باب کوئی بھٹکتی راہی ہوں پہنچوں کہاں سے منزل پر یہ جرم وہ ہے کہ جس کا نہیں حساب کوئی میں ڈھونڈھتی رہی صحرا میں رات کے لیکن کہیں ملا ہی نہیں نیند کا گلاب کوئی نگر میں اور بھی کتنے ہیں بد نصیب مگر مرے بھی جیسا نہ ہو خانماں خراب کوئی کبھی زمانہ نہیں ہوتا اس قدر بے رحم خدا کے گھر سے غزالہؔ ملا عذاب کوئی

kutar gayaa hai miri umr ki kitaab koi

غزل · Ghazal

وقت ہے کیوں اس قدر ٹھہرا ہوا زخم میرا اور بھی گہرا ہوا راہ پر تنہا چلے جاتے تھے ہم قافلہ صحرا میں تھا بھٹکا ہوا ہر کوئی قاتل اسے لگنے لگا سانس بھی لیتا ہے وہ ڈرتا ہوا ہر قدم کو سوچ کر رکھے گا اب حادثہ ہے راہ میں چلتا ہوا ہوتے ہوتے ختم ہی ہو جائے گا عمر کا سورج بھی ہے ڈھلتا ہوا

vaqt hai kyuun is qadar Thahraa huaa

غزل · Ghazal

ناؤ تنہا ہے اور بھنور تنہا میں بھی تنہا مرا سفر تنہا محفلیں میرے پیچھے آئیں گی میں چلی جاؤں گی مگر تنہا بزم میں زہر میں نے پی تو لیا جھیلتی ہوں میں اب اثر تنہا راز کی بات کھل نہ جائے کہیں اس سے کہنا مری خبر تنہا کارواں جس طرف سے گزرا تھا دیکھتی ہوں میں وہ ڈگر تنہا

naav tanhaa hai aur bhanvar tanhaa

Similar Poets