SHAWORDS
Mehwar Noori

Mehwar Noori

Mehwar Noori

Mehwar Noori

poet
3Sher
3Shayari
14Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

6 total

Ghazalغزل

See all 14
غزل · Ghazal

na ham ko yaad karo aur na yaad aao hamein

نہ ہم کو یاد کرو اور نہ یاد آؤ ہمیں عجیب حکم ہے کہتے ہیں بھول جاؤ ہمیں تمہارے چہرے تو کچھ روشنی میں آ جاؤ جو ہو سکے تو ذرا دیر تک جلاؤ ہمیں ہمیں عزیز ہو کتنے یہ جاننے کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے آزماؤ ہمیں کھلیں گے کتنے ہی اسرار لفظ لفظ مگر کبھی تو تم بھی اکیلے میں گنگناؤ ہمیں ضرورتوں کے سبب ہم بھی بک گئے محورؔ نظر سے اپنی گرے ہیں ذرا اٹھاؤ ہمیں

غزل · Ghazal

tu baahon mein dekhaa khvaab

تو باہوں میں دیکھا خواب سستی آنکھیں مہنگا خواب دریا دریا تیرا خواب ریت پہ اترا ڈوبا خواب تم کو اپنا دیکھا ہے میری مرضی میرا خواب کوٹھی کاریں نوکر سب ہو سکتا ہے الٹا خواب میلا میلا گزرا دن جب بھی دیکھا اجلا خواب

غزل · Ghazal

chup rahne se aisaa hogaa

چپ رہنے سے ایسا ہوگا تم کو دب کے رہنا ہوگا بیکاری کی دھوپ میں اکثر ایک پرندہ اڑتا ہوگا خالی بیٹھے کہتے رہیے جو بھی ہوگا اچھا ہوگا آنکھوں کے مشکیزے کھولو دریا پر تو پہرا ہوگا دکھنے لگیں گی آنکھیں محورؔ اتنی دور ستارا ہوگا

غزل · Ghazal

dhuup jami hai raston par

دھوپ جمی ہے رستوں پر چلتے ہیں انگاروں پر اب کے رکھا صحرا نے ریت کا مرہم چھالوں پر پھول کی قربت مل جائے نیند آ جائے کانٹوں پر پھول سمجھ کر بیٹھ گئی تتلی تیرے ہونٹوں پر اب کوئی بھی موسم ہو برف جمی ہے رشتوں پر

غزل · Ghazal

sar pe dhuup kaa neza utraa

سر پہ دھوپ کا نیزہ اترا رات کا جیسے نشہ اترا پتے ٹوٹے شاخوں سے شاید ایک پرندہ اترا سرخ لہو نے گردش پائی سورج قطرہ قطرہ اترا مہنگی پڑے گی یہ ضد اس کو وہ لشکر میں تنہا اترا بوجھ تھا کیسا دیواروں پر بوسیدہ تھا چھجا اترا

غزل · Ghazal

yaas-o-gham ranj-o-alam tanhaaiyaan ab ke baras

یاس و غم رنج و الم تنہائیاں اب کے برس میری قسمت میں رہیں ناکامیاں اب کے برس روشنی سورج کی آنکھوں پر ہے منظر دھوپ ہیں لگ رہی ہیں صورتیں پرچھائیاں اب کے برس آئینے میں دیکھ کر خود کو نہ تم ہونا اداس آئینوں میں پڑ گئیں ہیں جھائیاں اب کے برس دیکھنا ہوگا ستم یہ بھی زباں بندی کے بعد کاٹ لی جائیں گی سب کی انگلیاں اب کے برس خشک سالی تو نہیں ہے شہر میں محورؔ مگر ابر کب برسائیں گے اللہ میاں اب کے برس

Similar Poets