SHAWORDS
Mohammad Ali Khan Rashki

Mohammad Ali Khan Rashki

Mohammad Ali Khan Rashki

Mohammad Ali Khan Rashki

poet
4Shayari
2Ghazal

Popular Shayari

4 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

خانقاہ و دیر میں جاتے ہیں ہم ڈھونڈھتے جو ہیں نہیں پاتے ہیں ہم جب سے عریانی ہوا اپنا لباس جامے سے باہر ہوئے جاتے ہیں ہم اور بڑھتا ہے انہیں شوق جفا آنکھ میں آنسو جو بھر لاتے ہیں ہم وہ جفا کر کے نہیں ہوتے خجل یاں گلہ کرنے سے شرماتے ہیں ہم ہم سے بڑھ کر کوئی دیوانہ نہیں دل سے دیوانہ کو سمجھاتے ہیں ہم

khaanqaah-o-dair mein jaate hain ham

غزل · Ghazal

لطف ظاہر کر دیا درد نہانی دیکھ کر رحم نے پائی ہے قوت ناتوانی دیکھ کر جو کہ ملتی ہو ہماری سرگزشت عشق سے قصہ خواں کہنا وہاں ایسی کہانی دیکھ کر تجھ سے گو ملتے نہیں داغ غم ہجراں تو ہے شکر ہے جیتے تو ہیں تیری نشانی دیکھ کر کون ہے خون جگر آشام میں یا مدعی دیجیو ساقی شراب ارغوانی دیکھ کر اب بلائے آسمانی بھی بھلی لگنے لگی آپ کے سر پر دوپٹے آسمانی دیکھ کر اس رمیدہ وش کو کیا حال دل محزوں لکھوں جو خفا ہو ربط الفاظ و معانی دیکھ کر ہے دگر گوں ابتدائے عشق میں رشکیؔ کا حال رحم آتا ہے مجھے اوس کی جوانی دیکھ کر

lutf zaahir kar diyaa dard-e-nihaani dekh kar

Similar Poets