SHAWORDS
M

Mohammad Mukhtar Ali

Mohammad Mukhtar Ali

Mohammad Mukhtar Ali

poet
2Sher
2Shayari
2Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

4 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

lauh-e-imkaan pe hasti kaa bharam khultaa hai

لوح امکان پہ ہستی کا بھرم کھلتا ہے جانے کب عقدۂ موجود و عدم کھلتا ہے رنگ و آہنگ بھی ہوتے ہیں وہاں دست دراز اس پری زاد کا جب باب کرم کھلتا ہے شام ہوتے ہی یہاں آمد مہتاب کے ساتھ خانۂ دل میں تری یاد کا غم کھلتا ہے ہم کوئی بات تیقن سے نہیں کہہ سکتے ہم پہ اسرار زمانہ ابھی کم کھلتا ہے یوں بکھرتے ہیں خیالوں میں ترے حسن کے رنگ دشت پر جیسے کسی ابر کا نم کھلتا ہے خطرۂ جاں ہے رہ عشق میں لیکن مختارؔ راہ دشوار پہ چلنے سے قدم کھلتا ہے

غزل · Ghazal

dilon se dard duaa se asar nikaltaa hai

دلوں سے درد دعا سے اثر نکلتا ہے یہ کس بہشت کی جانب بشر نکلتا ہے پڑا ہے شہر میں چاندی کے برتنوں کا رواج سو اس عذاب سے اب کوزہ گر نکلتا ہے میاں یہ چادر شہرت تم اپنے پاس رکھو کہ اس سے پاؤں جو ڈھانپیں تو سر نکلتا ہے خیال گردش دوراں ہو کیا اسے کہ جو شخص گرہ میں ماں کی دعا باندھ کر نکلتا ہے میں سنگ میل ہوں پتھر نہیں ہوں رستے کا سو کیوں زمانہ مجھے روند کر نکلتا ہے مرے سخن پہ تو داد سخن نہیں دیتا تری طرف مرا قرض ہنر نکلتا ہے سخنوران قد آور میں تیرا قد مختارؔ عجب نہیں ہے جو بالشت بھر نکلتا ہے

Similar Poets