"shokhiyan ma.asumiyat schol jhula barishen kitni yaden saath laaya jab koi bachhDa mila"

Mumtaz Aziz Nazan
Mumtaz Aziz Nazan
Mumtaz Aziz Nazan
Sherشعر
Popular Sher & Shayari
2 totalshokhiyaan maasumiyat schōl jhulaa baarishein
kitni yaadein saath laayaa jab koi bachhDaa milaa
Ghazalغزل
taa-umr safar kar ke ye ham ne kamaayaa hai
تا عمر سفر کر کے یہ ہم نے کمایا ہے دو قطرے ہیں شبنم کے اک دھوپ کا ٹکڑا ہے بخشے ہیں مقدر نے ہم کو جو ستارے دو اک مہر کا پرتو ہے اک چاند کا سایا ہے الفت ہو کہ نفرت ہو تصویر کے دو رخ ہیں دم توڑتی الفت نے نفرت کو جگایا ہے خوشیاں نہ سہی غم ہی اپنا ہی تھا کہنے کو اب یہ بھی بھرم ٹوٹا صحرا ہے نہ سایا ہے
qasd-e-jaan TuuT gayaa qasd-e-vafaa TuuT gayaa
قصد جاں ٹوٹ گیا قصد وفا ٹوٹ گیا ایک ہی ضرب میں مٹی کا خدا ٹوٹ گیا آنکھ میں چبھنے لگیں کرچیں تو احساس ہوا خواب کے ساتھ مرا خواب نما ٹوٹ گیا وقت کی چال میں دنیا ہی اجڑ جاتی ہے کیا ہوا تیرا جو اک خواب ذرا ٹوٹ گیا دل سے ہم کھیلا کئے تھے تو یہی ہونا تھا آئنہ چھوٹ کے ہاتھوں سے گرا ٹوٹ گیا آج فرصت ہے ذرا سیر کریں باطن کی جائزہ لینے دے کیا باقی ہے کیا ٹوٹ گیا تم سے کیا جرم ہوا ہم سے کہاں بھول ہوئی کیسے ممتازؔ یہ رشتوں کا سرا ٹوٹ گیا





