SHAWORDS
Pranav Mishra Tejas

Pranav Mishra Tejas

Pranav Mishra Tejas

Pranav Mishra Tejas

poet
6Sher
6Shayari
4Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

12 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

shab-e-siyaah hai naddi ke paas baiThe hain

شب سیاہ ہے ندی کے پاس بیٹھے ہیں کسی کی یاد میں تنہا اداس بیٹھے ہیں گزر رہے ہیں مناظر نظر کے آگے سے سبھی سے چھپتے ہوئے بد حواس بیٹھے ہیں جگے ستاروں کی محفل اجڑنے والی ہے ادھر پہن کے اندھیرے لباس بیٹھے ہیں ہمارے بعد اسے کون ہے جو سنتا ہو فریب کھا کے بھی ہم اس کے پاس بیٹھے ہیں یہی مقام تھا آخر میں عشق والوں کا غموں سے دور کہیں غم شناس بیٹھے ہیں

غزل · Ghazal

na hotaa dard to vaapas sanvar bhi saktaa thaa

نہ ہوتا درد تو واپس سنور بھی سکتا تھا ٹھہر گیا ہے جو لمحہ گزر بھی سکتا تھا ندی کی اور گیا تھا اسی ارادے سے پلٹ گیا ہوں مری جاں اتر بھی سکتا تھا مجھے تلاش کریں گی وہ بھولی آنکھیں کل وگرنہ زخم تھے اتنے کہ مر بھی سکتا تھا یہ اور بات کسی اور کا نہ رہنے دیا وہ ایک شخص جو بھیتر ٹھہر بھی سکتا تھا جسے نصیب ہوں یادیں اداس آنگن کی کبھی وہ ہنستے ہوئے رو بکھر بھی سکتا تھا

غزل · Ghazal

bhari mahfil mein ganvaane ke liye kuchh bhi nahin

بھری محفل میں گنوانے کے لیے کچھ بھی نہیں اب مرے پاس زمانے کے لیے کچھ بھی نہیں ایک چہرہ ہے جہاں درد کی دو آنکھیں ہیں دل نہیں اور دکھانے کے لیے کچھ بھی نہیں میرا کردار کہانی میں بھی مر جائے گا رائیگاں ہے جو فسانے کے لیے کچھ بھی نہیں رات خاموشی لئے یوں تو چلی آئی ہے آج پر مجھ کو ڈرانے کے لیے کچھ بھی نہیں

غزل · Ghazal

ham to hain aasmaan ke khasaare zamin par

ہم تو ہیں آسماں کے خسارے زمین پر بچھڑے ہوئے ہیں اس پہ ہمارے زمین پر صورت ملی نہ یار ملا خاکیوں کے بیچ رہتے ہیں ہم گھٹا کے سہارے زمین پر وہ زلف شام خواب یہ سگریٹ دھواں شراب باقی بڑے خراب نظارے زمین پر کس سے کرے گا پیڑ کٹی بانہہ کا گلا کوئی نہیں ہے جس کو پکارے زمین پر جل کر بجھے چراغ یہی پوچھتے مرے کیا ہم ہیں اس زمیں کے ستارے زمین پر

Similar Poets