SHAWORDS
Sahil Ahmad

Sahil Ahmad

Sahil Ahmad

Sahil Ahmad

poet
10Sher
10Shayari
4Ghazal

Sherشعر

See all 10

Popular Sher & Shayari

20 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

main labaada oDh kar jaane lagaa

میں لبادہ اوڑھ کر جانے لگا پتھروں کی چوٹ پھر کھانے لگا میں چلا تھا پیڑ نے روکا مجھے جب برستی دھوپ میں جانے لگا دشت سارا سو رہا تھا اٹھ گیا اڑ کے طائر جب کہیں جانے لگا پیڑ کی شاخیں وہیں رونے لگیں ابر کا سایہ جہاں چھانے لگا پتھروں نے گیت گایا جن دنوں ان دنوں سے آسماں رونے لگا

غزل · Ghazal

aankh se aansu Tapkaa hogaa

آنکھ سے آنسو ٹپکا ہوگا صبح کا تارا ٹوٹا ہوگا پھیل گئی ہے نور کی چادر رخ سے آنچل سرکا ہوگا پھیل گئے ہیں رات کے سائے آنکھ سے کاجل ڈھلکا ہوگا بکھری پتی دیکھ کے گل کی کلیوں نے کیا کیا سوچا ہوگا دیکھ مسافر بھوت نہیں ہے راہ کا پتہ کھڑکا ہوگا عارض گل پہ دیکھ کے شبنم کلیوں نے منہ دھویا ہوگا چپ چپ رہنا ٹھیک نہیں ہے بات بڑھے گی چرچا ہوگا گھوم رہے ہیں شہروں شہروں کوئی تو آخر تم سا ہوگا آج کنواں بھی چیخ اٹھا ہے کسی نے پتھر مارا ہوگا پھیل گئی ہے پیار کی خوشبو کوئی پتنگا جلتا ہوگا مجھ سے ناطہ توڑ کے ساحل وہ بھی اب پچھتاتا ہوگا

غزل · Ghazal

kyaa parinde lauT kar aae nahin

کیا پرندے لوٹ کر آئے نہیں وہ کسی آواز پر آئے نہیں شام سے ہی فکر گہری ہو گئی شہر سے جب لوگ گھر آئے نہیں سونے سونے ہی کھڑے ہیں سب شجر اب تلک تو کچھ ثمر آئے نہیں اب کے وہ ایسے سفر پر کیا گئے پھر دوبارہ لوٹ کر آئے نہیں اڑ گئے طائر بلاتا میں رہا وہ مری دیوار پر آئے نہیں

غزل · Ghazal

us ki aankhon mein thi gahraai bahut

اس کی آنکھوں میں تھی گہرائی بہت کیوں ستاتی ہے یہ تنہائی بہت ہجر کی سوغات کیا لائی بہت بے تحاشہ یاد بھی آئی بہت پیچ و خم زلفوں کا سارا کھل گیا رات بھر آنکھوں میں لہرائی بہت کیوں چمک اٹھتی ہے بجلی بار بار اے ستم گر لے نہ انگڑائی بہت گھر سے ساحلؔ آ کے لوٹی دھوپ کیا ہو گئی میری تو رسوائی بہت

Similar Poets