SHAWORDS
Aadil Muzaffarpuri

Aadil Muzaffarpuri

Aadil Muzaffarpuri

Aadil Muzaffarpuri

poet
4Sher
4Shayari
5Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

8 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

gham ki aaghosh mein samaae hue

غم کی آغوش میں سمائے ہوئے ہم زمانے کے ہیں ستائے ہوئے دل کے اندر بہت اندھیرا ہے جب سے اپنے ہمیں پرائے ہوئے اس زمانے سے کچھ امید نہیں پھر بھی امید کو لگائے ہوئے تیری محفل میں آ گئے ہمدم آج عادلؔ ہیں سر جھکائے ہوئے

غزل · Ghazal

dil savaal kartaa hai koi mah-jabin hai kyaa

دل سوال کرتا ہے کوئی مہ جبیں ہے کیا زخم جس سے ملتے ہیں جان کے قریں ہے کیا پہلے روز ملتے تھے اب کبھی نہیں ملتے ہم سے دل نشیں دل کش کوئی ہم نشیں ہے کیا عشق سے محبت سے تم کو خوف آتا ہے درد سے بھری دنیا اس قدر حسیں ہے کیا ڈر تو چھوٹ جانے کا ہر کسی کو ہوتا ہے ہم بچھڑنے والے ہیں ہو گیا یقیں ہے کیا کیا ہوا جو ہاریں گے ان جہان والوں سے جیت جانے والوں کی صرف یہ زمیں ہے کیا تم انا پسند عادلؔ اور نہ کینہ پرور ہو مل گیا خدا تم کو جھک گئی جبیں ہے کیا

غزل · Ghazal

lage hai mujhe ye sazaa zindagi

لگے ہے مجھے یہ سزا زندگی ہے صحرا کی تپتی ہوا زندگی نہ خواہش نہ کوئی تمنا مجھے قدم جلدی جلدی بڑھا زندگی میں زخموں کا پیکر ہوں ٹوٹا ہوا تو مجھ کو نہ غم سے ڈرا زندگی محبت نہیں کوئی انمول شے نہ عاشق کی ہر اک ادا زندگی وہ میت کے میری قریب آئے ہیں گھڑی دو گھڑی لوٹ آ زندگی اگر مجھ سے محشر میں پوچھے گا وہ تو کہہ دوں گا تھی اک خطا زندگی جو عادلؔ کی غزلوں کا عاشق ملے تو کر دوں گا اس پہ فدا زندگی

غزل · Ghazal

firaaq aisaa mayassar ho na jaae

فراق ایسا میسر ہو نہ جائے کہ جینا میرا دوبھر ہو نہ جائے پڑے رہنے سے بستر پر اکیلے ہمارا حال بد تر ہو نہ جائے کھلیں گر آسمانوں میں دریچے فلک کا راز ازبر ہو نہ جائے مجھے یہ فکر عادلؔ ہو گئی ہے کہ مرنے کا مجھے ڈر ہو نہ جائے

غزل · Ghazal

vafaa zindagi se nibhaane lagaa huun

وفا زندگی سے نبھانے لگا ہوں میں پھر آج کل مسکرانے لگا ہوں محبت بھری اک کہانی پرانی سنو نہ سنو میں سنانے لگا ہوں وہ کیسے ملی دل میں کیسے بسی تھی میں پردے سبھی اب اٹھانے لگا ہوں یہ عادلؔ کے اشعار ہیں تازہ تازہ جنہیں زیر لب گنگنانے لگا ہوں

Similar Poets