SHAWORDS
Aasi Faiqi

Aasi Faiqi

Aasi Faiqi

Aasi Faiqi

poet
4Sher
4Shayari
17Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

8 total

Ghazalغزل

See all 17
غزل · Ghazal

us pe kyaa guzregi vaqt marg andaaza lagaa

اس پہ کیا گزرے گی وقت مرگ اندازہ لگا منتشر ہستی کا اپنی جس کو شیرازہ لگا اولیا اللہ کی چوکھٹ کے بھی آداب ہیں سر اٹھا کر جو بھی آیا اس کو دروازہ لگا نور کی چادر تنی ہے یوں فضائے دہر پر جیسے تارے توڑنے کو دست خمیازہ لگا جانے کس انداز سے اس شوخ نے ڈالی نظر جو پرانا زخم تھا وہ بھی ہمیں تازہ لگا میکدے کا ایک ہی دم میں بدل جائے نظام سوئے مے خانہ بھی آسیؔ ایسا آوازہ لگا

غزل · Ghazal

shab-e-gham ki zulfon ke saae baDhaa dein

شب غم کی زلفوں کے سائے بڑھا دیں کہو تو ستاروں کی شمعیں بجھا دیں مسیحا صفت ہو جلا دو نظر سے مریضان الفت بھی داد دوا دیں جو تم اضطراب محبت مٹا دو تمہیں بیقرار محبت دعا دیں محبت کے دستور سب سے نرالے ہمیں کام آئیں ہمیں کو سزا دیں تمہیں نے پلا کر تو بے خود کیا تھا تمہیں چاہئے تھا ہمیں آسرا دیں ہمیں زہر کا جام امرت ہے آصیؔ مگر شرط ہے آپ خود ہی پلا دیں

غزل · Ghazal

aap ki hasti kyaa hasti hai

آپ کی ہستی کیا ہستی ہے سرمستی ہی سرمستی ہے جب ہم آپس میں ملتے ہیں دنیا آوازیں کستی ہے مہنگائی کے یگ میں سوچو ماں کی ممتا کیوں سستی ہے بستی بسانا کھیل ہے کیا بستے بستے ہی بستی ہے یادوں کے دفتر میں آصیؔ گزرے لمحوں کی نستی ہے

غزل · Ghazal

aaina-dar-aaina har shai jahaan ki khuub hai

آئنہ در آئنہ ہر شے جہاں کی خوب ہے زینت آئینۂ دل جلوۂ محبوب ہے آئنے کو خود ہی کر دیتے ہیں اکثر پاش پاش اس لیے کہ صاف گوئی تلخ ہے معتوب ہے جس کے سینے سے بدل جاتی ہے دل کی کیفیت مست آنکھوں میں تمہاری کونسا مشروب ہے کون بتلائے گا پیمانے میں راز مے کشی اس میں کوئی مست ہے ابدال ہے مجذوب ہے با عمل میں حکمرانی کی ہے ہر اک دور میں بے عمل جو بھی ہے وہ محکوم ہے مغلوب ہے سارے عالم کی زباں شیریں زباں اردو رہے خادم اردو زباں کو اور کیا مطلوب ہے طاق نسیاں اولیں تخلیق عاصی فائقیؔ قبلہ فائقؔ محترم کے نام سے منسوب ہے

غزل · Ghazal

guftugu jis ki ba-andaaz-e-khirad hoti hai

گفتگو جس کی بہ انداز خرد ہوتی ہے اس کی تحریر محبت کی سند ہوتی ہے نگہ یار سے بچ جائے گا کوئی کیسے اس سے بڑھ کر بھی کہیں تیغ کی زد ہوتی ہے آج کل اینٹ کا پتھر سے ضروری ہے جواب ظلم سہنے سے بھی ظالم کی مدد ہوتی ہے فکر فردا سے سروکار نہیں ہے ان کو جن کو ہر روز فقط فکر رسد ہوتی ہے آشنا اپنی قضا سے بھی نہیں ہے کوئی کون مرتا ہے کہاں کس کی لحد ہوتی ہے اپنی ہی آگ میں انساں کو جلاتی جائے نار دوزخ کی طرح خوئے حسد ہوتی ہے کب تلک غم کا نہ اظہار کریں ہم عاصیؔ ضد میں ہنسنے کی بھی آخر کوئی حد ہوتی ہے

غزل · Ghazal

khaak sahraa mein uDaati hai ye divaani havaa

خاک صحرا میں اڑاتی ہے یہ دیوانی ہوا اور بہاروں میں کرے گی چاک دامانی ہوا پیڑ اکھڑے گھر گرے آندھی چلی چھپر اڑے چل پڑی جس وقت آبادی میں دیوانی ہوا گرمیوں میں مضطرب تھے لوگ پانی کے لیے بادلوں کو کر گئی برسات میں پانی ہوا یوں ہوا محسوس پتوں کے کھڑکنے سے مجھے چپکے چپکے کرتی ہے اوراق گردانی ہوا روشنی ہی روشنی ہوتی جہاں میں ہر طرف گر چراغوں کی کیا کرتی نگہبانی ہوا ہائے پھر جذبات آسیؔ کو ہوا دینے لگے دل کے دریا میں کہیں لائے نہ طغیانی ہوا

Similar Poets