SHAWORDS
Agha Hashr Kashmiri

Agha Hashr Kashmiri

Agha Hashr Kashmiri

Agha Hashr Kashmiri

poet
9Sher
9Shayari
5Ghazal

Sherشعر

See all 9

Popular Sher & Shayari

18 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

haan saaqi-e-mastaana bhar de miraa paimaana

ہاں ساقیٔ مستانہ بھر دے مرا پیمانہ گھنگھور گھٹا ہے یا اڑتا ہوا مے خانہ ہوتی ہیں شب غم میں یوں دل سے مری باتیں جس طرح سے سمجھائے دیوانے کو دیوانہ کیا تم نے کہا دل سے کیا دل نے کہا ہم سے بیٹھو تو سنائیں ہم اک روز یہ افسانہ غصہ میں جو دی گالی منہ چوم لیا میں نے ظالم نے کہا یہ کیا میں نے کہا جرمانہ مطرب سے یہ کہتا تھا حشرؔ اپنی غزل سن کر ہے میری جوانی کا بھولا ہوا افسانہ

غزل · Ghazal

chori kahin khule na nasim-e-bahaar ki

چوری کہیں کھلے نہ نسیم بہار کی خوش بو اڑا کے لائی ہے گیسوئے یار کی اللہ رکھے اس کا سلامت غرور حسن آنکھوں کو جس نے دی ہے سزا انتظار کی گلشن میں دیکھ کر مرے مست شباب کو شرمائی جا رہی ہے جوانی بہار کی اے میرے دل کے چین مرے دل کی روشنی آ اور صبح کر دے شب انتظار کی جرأت تو دیکھئے گا نسیم بہار کی یہ بھی بلائیں لینے لگی زلف یار کی اے حشرؔ دیکھنا تو یہ ہے چودھویں کا چاند یا آسماں کے ہاتھ میں تصویر یار کی

غزل · Ghazal

tum aur fareb khaao bayaan-e-raqib se

تم اور فریب کھاؤ بیان رقیب سے تم سے تو کم گلہ ہے زیادہ نصیب سے گویا تمہاری یاد ہی میرا علاج ہے ہوتا ہے پہروں ذکر تمہارا طبیب سے برباد دل کا آخری سرمایہ تھی امید وہ بھی تو تم نے چھین لیا مجھ غریب سے دھندلا چلی نگاہ دم واپسیں ہے اب آ پاس آ کے دیکھ لوں تجھ کو قریب سے

غزل · Ghazal

yaad mein teri jahaan ko bhultaa jaataa huun main

یاد میں تیری جہاں کو بھولتا جاتا ہوں میں بھولنے والے کبھی تجھ کو بھی یاد آتا ہوں میں ایک دھندلا سا تصور ہے کہ دل بھی تھا یہاں اب تو سینے میں فقط اک ٹیس سی پاتا ہوں میں او وفا نا آشنا کب تک سنوں تیرا گلہ بے وفا کہتے ہیں تجھ کو اور شرماتا ہوں میں آرزوؤں کا شباب اور مرگ حسرت ہائے ہائے جب بہار آئے گلستاں میں تو مرجھاتا ہوں میں حشرؔ میری شعر گوئی ہے فقط فریاد شوق اپنا غم دل کی زباں میں دل کو سمجھاتا ہوں میں

غزل · Ghazal

su-e-mai-kada na jaate to kuchh aur baat hoti

سوئے مے کدہ نہ جاتے تو کچھ اور بات ہوتی وہ نگاہ سے پلاتے تو کچھ اور بات ہوتی گو ہوائے گلستاں نے مرے دل کی لاج رکھ لی وہ نقاب خود اٹھاتے تو کچھ اور بات ہوتی یہ بجا کلی نے کھل کر کیا گلستاں معطر اگر آپ مسکراتے تو کچھ اور بات ہوتی گو حرم کے راستے سے وہ پہنچ گئے خدا تک تری رہ گزر سے جاتے تو کچھ اور بات ہوتی

Similar Poets