SHAWORDS
Anant Gupta

Anant Gupta

Anant Gupta

Anant Gupta

poet
2Shayari
12Ghazal

Popular Shayari

2 total

Ghazalغزل

See all 12
غزل · Ghazal

لب سزا بن چکے ہیں گرفتار ہوں میں تجھے چومنے کا گنہ گار ہوں کیا یہ قسمیں بھی کھانی پڑیں گی مجھے کیا یہ کافی نہیں ہے کہ میں یار ہوں چندرما کو گرہن لگ گیا تھا فقط مجھ کو لگتا تھا میں اس کا سنسار ہوں ٹھیک ہونے کا ناٹک کہاں تک کریں چارہ گر کو خبر ہے کے بیمار ہوں انتہا کا رہا عمر بھر شوق اننتؔ چونکنا کیا اب اس میں کہ لاچار ہوں

lab sazaa ban chuke hain giraftaar huun

2 views

غزل · Ghazal

ایک ہی ماں کی سب اولادیں مانو جھگڑا کرتی ہیں شہر دل کی گلیوں میں جب یادیں کھیلا کرتی ہیں درد یکایک تھم جاتا ہے مدہوشی چھا جاتی ہے سانسیں نکل جب میرے بدن سے تجھ کو چوما کرتی ہیں سورج چاند کنارے ساگر بے چینی کے مارے ہیں کس کی بے چینی میں لہریں کروٹ بدلا کرتی ہیں دیکھنے والے چھوڑ گئے سب اپنی نظریں منظر پہ یعنی ہم سب کی آنکھیں بس منظر میلا کرتی ہیں ریت رواج الگ الفت کے کون خدا یہ کون کہے دونوں پجارن اپنے اپنے داس کی پوجا کرتی ہیں

ek hi maan ki sab aulaadein maano jhagDaa karti hain

1 views

غزل · Ghazal

منائیں جشن وہ آتے ہوؤں کا جنہیں صدمہ نہیں بچھڑے ہوؤں کا چلا جائے گا فن سیکھے ہوؤں کا میں شاعر ہوں مگر بھولے ہوؤں کا کسی کی جیت کا رونا نہیں ہے ہمیں حاصل ہے دل ہارے ہوؤں کا

manaaein jashn vo aate huon kaa

1 views

غزل · Ghazal

اکیرو نہ سینہ میں بچپن سے مستقبل اور کامیابی کا ڈر دل بناؤ کسی دھول کھاتی ہوئی کار کے کانچ پر انگلیاں پھیر کر دل بناؤ کبھی لوٹ آؤ جو شہر تمنا میں تو مجھ پہ اتنا سا احسان کرنا یہاں تیر پہلے سے موجود ہے جو اسے توڑنا مت اگر دل بناؤ تخت میز کرسی چمکتے ہیں کاریگروں کے لہو اور پسینے سے گھر میں نمائش ہی کرنی ہے وحشت کی تو چھیل کر کیوں نہ جسم شجر دل بناؤ بزرگوں نے جو بھی کیا ہے اسے بھولنا مت کبھی امتحانوں میں بچو کتابوں میں نقشے پہ کتنے بھی بارڈر ہوں تم کاپیوں میں مگر دل بناؤ جو خوف نظر ہے زمانہ کے دل میں وہ بڑھتی ہوئی دوریوں کا سبب ہے ہٹا دو سبھی اپنے اپنے گھروں سے نظر بٹو اور در بدر دل بناؤ اگر چاہتے ہو ٹھکانے لگانا بھٹکتے ہوئے عاشقوں کو یکایک شب ہجر میں ایک اداسین تالاب پر چاندنی سے قمر دل بناؤ اننتؔ عجلت رائیگانی کے مارے بدلتے رہے ہیں نشہ عمر بھر سے دواؤں کے ناموں کو چھوڑو تم عاشق کے پرچے پہ بس ڈاکٹر دل بناؤ

ukero na siine mein bachpan se mustaqbil aur kaamyaabi kaa Dar dil banaao

1 views

غزل · Ghazal

ہو بہ ہو یار سا ہے میرا بدن مجھ سے اکتا گیا ہے میرا بدن توڑ کر بھی نہ جیت پایا کوئی کیا کوئی مقبرہ ہے میرا بدن موت ہر سمت کر چکی کوشش آخری راستا ہے میرا بدن اس کی پاکیزگی پہ مرتے ہیں جس نے میلا کیا ہے میرا بدن وصل کی آرزو نہیں اس کو رائیگاں ہو رہا ہے میرا بدن حق بس اس پر ہے ماں رہی جس میں یہ تو بس نام کا ہے میرا بدن یاد آئے مجھے وہ نخریلی جب اننتؔ اینٹھتا ہے میرا بدن

hu-ba-hu yaar saa hai meraa badan

1 views

غزل · Ghazal

بتانا گر دکھیں تم کو بھٹکتے پاؤں کے چھالے کئی برسوں سے غائب ہیں ہمارے پاؤں کے چھالے فلک کے پار درشی فرش پر کب سے کھڑا کوئی ستارے لگ رہے ہیں جو ہیں اس کے پاؤں کے چھالے کسی کے پاؤں میں سوکھے کسی کی آنکھ کے آنسو کسی کی آنکھ میں پھوٹے کسی کے پاؤں کے چھالے

bataanaa gar dikhein tum ko bhaTakte paanv ke chhaale

1 views

Similar Poets