SHAWORDS
Andaleeb Shadani

Andaleeb Shadani

Andaleeb Shadani

Andaleeb Shadani

poet
10Sher
10Shayari
5Ghazal

Sherشعر

See all 10

Popular Sher & Shayari

20 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

mujhe ilzaam na de tark-e-shakebaai kaa

مجھے الزام نہ دے ترک شکیبائی کا مجھ سے پوشیدہ ہے عالم تری رعنائی کا مانع جلوہ گری خوف ہے رسوائی کا بس اسی پر تمہیں دعویٰ ہے زلیخائی کا کیا کہوں گر اسے اعجاز محبت نہ کہوں حسن خود محو تماشا ہے تماشائی کا اشک جو آنکھ سے باہر نہیں آنے پاتا آئینہ ہے مرے جذبات کی گہرائی کا تیرے آغوش میں کیا جانیے کیا عالم ہو دل دھڑکتا ہے تصور سے تمنائی کا شکن بستر و نمناکیٔ بارش ہیں گواہ پوچھ لو ان سے فسانہ شب تنہائی کا کشش بدر سے چڑھتا ہوا دریا دیکھا اللہ اللہ وہ عالم تری انگڑائی کا

غزل · Ghazal

kyaa kahiye ru-e-husn pe aalam naqaab kaa

کیا کہیے روئے حسن پہ عالم نقاب کا منہ پر لیا ہے مہر نے دامن سحاب کا تصویر میں نے مانگی تھی شوخی تو دیکھیے اک پھول اس نے بھیج دیا ہے گلاب کا اب کیا سنائیں ٹوٹے ہوئے دل کی داستاں آہنگ بے مزہ ہے شکستہ رباب کا اتنے فریب کھائے ہیں دل نے کہ اب مجھے ہوتا ہے جوئے آب پہ دھوکا سراب کا تم چاندنی ہو پھول ہو نغمہ ہو شعر ہو اللہ رے حسن ذوق مرے انتخاب کا اللہ بولتے نہیں تو مسکرا ہی دو میں کب سے منتظر ہوں تمہارے جواب کا سب واقعات ہیں مگر اللہ رے انقلاب آج ان پہ ہے گماں کسی رنگین خواب کا

غزل · Ghazal

jahaan ahd-e-tamannaa khatm ho jaae

جہاں عہد تمنا ختم ہو جائے عذاب جاودانی زندگی ہے رلاتی ہے مجھے کیوں چاندنی رات یہی اک راز میری زندگی ہے خلش ہو درد ہو کاہش ہو کچھ ہو فقط جینا بھی کوئی زندگی ہے ہلاک انجام تکمیل تمنا بقائے آرزو ہی زندگی ہے جگر میں ٹیس لب ہنسنے پہ مجبور کچھ ایسی ہی ہماری زندگی ہے وہ چاہے جس قدر بھی مختصر ہو محبت کی جوانی زندگی ہے امیدیں مر چکیں میں جی رہا ہوں عجب بے اختیاری زندگی ہے جوانی اور ہنگاموں سے خالی یہ جینا ہے یہ کوئی زندگی ہے گزاری تھیں خوشی کی چند گھڑیاں انہیں کی یاد میری زندگی ہے محبت دونوں جانب سے محبت نہ پوچھو آہ کیسی زندگی ہے

غزل · Ghazal

hansti aankhein hanstaa chehra ik majbur bahaana hai

ہنستی آنکھیں ہنستا چہرہ اک مجبور بہانہ ہے چاند میں سچ مچ نور کہاں ہے چاند تو اک ویرانہ ہے ناز پرستش بن جائے گا صبر ذرا اے شورش دل الفت کی دیوانہ گری سے حسن ابھی بیگانہ ہے مجھ کو تنہا چھوڑنے والے تو نہ کہیں تنہا رہ جائے جس پر تجھ کو ناز ہے اتنا اس کا نام زمانہ ہے تم سے مجھ کو شکوہ کیوں ہو آخر باسی پھولوں کو کون گلے کا ہار بنائے کون ایسا دیوانہ ہے ایک نظر میں دنیا بھر سے ایک نظر میں کچھ بھی نہیں چاہت میں انداز نظر ہی چاہت کا پیمانہ ہے خود تم نے آغاز کیا تھا جس کا ایک تبسم سے محرومی کے آنسو بن کر ختم پہ وہ افسانہ ہے یوں ہے اس کی بزم طرب میں اک دل غم دیدہ جیسے چاروں جانب رنگ محل ہیں بیچ میں اک ویرانہ ہے

غزل · Ghazal

der lagi aane mein tum ko shukr hai phir bhi aae to

دیر لگی آنے میں تم کو شکر ہے پھر بھی آئے تو آس نے دل کا ساتھ نہ چھوڑا ویسے ہم گھبرائے تو شفق دھنک مہتاب گھٹائیں تارے نغمے بجلی پھول اس دامن میں کیا کیا کچھ ہے دامن ہاتھ میں آئے تو چاہت کے بدلے میں ہم تو بیچ دیں اپنی مرضی تک کوئی ملے تو دل کا گاہک کوئی ہمیں اپنائے تو کیوں یہ مہرانگیز تبسم مد نظر جب کچھ بھی نہیں ہائے کوئی انجان اگر اس دھوکے میں آ جائے تو سنی سنائی بات نہیں یہ اپنے اوپر بیتی ہے پھول نکلتے ہیں شعلوں سے چاہت آگ لگائے تو جھوٹ ہے سب تاریخ ہمیشہ اپنے کو دہراتی ہے اچھا میرا خواب جوانی تھوڑا سا دہرائے تو نادانی اور مجبوری میں یارو کچھ تو فرق کرو اک بے بس انسان کرے کیا ٹوٹ کے دل آ جائے تو

Similar Poets