SHAWORDS
Asad Multani

Asad Multani

Asad Multani

Asad Multani

poet
3Shayari
4Ghazal

Popular Shayari

3 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

دل کی آزادی تو پابندی سے ہے گر وہ پابندی رضامندی سے ہے تو سمجھتا ہے ہنر مندی سے ہے قدر انعام خداوندی سے ہے نام اسی کا ہے خوشی و خرمی جو میسر ان کی خرسندی سے ہے ہے بقدر فیض انساں کا فروغ نخل کی قیمت برومندی سے ہے آہ وہ فرزند جو با علم و فضل بے خبر آداب فرزندی سے ہے اور اخلاص عمل ہوگا کہاں گر عبادت بھی غرض مندی سے ہے اس قدر شدت ہمارے شوق میں ان کی خوئے دیر پیوندی سے ہے اے اسدؔ نشو و نمائے زندگی درد و سوز آرزو مندی سے ہے

dil ki aazaadi to paabandi se hai

غزل · Ghazal

پوچھی نہ چشم تر کی نہ آہ رسا کی بات کرتے رہے وہ مجھ سے بس آب و ہوا کی بات کیا بات میں سے بات نکلتی چلی گئی تھا مدعا یہی کہ نہ ہو مدعا کی بات رسم و رہ جہاں کی سفارش رہی مگر پھر بھی تو آنے پائی نہ اہل وفا کی بات کیا رسم التفات زمانے سے اٹھ گئی سب کی زباں پہ ہے ستم ناروا کی بات طوفاں کا خطرہ سن کے نہ کر خوف اس قدر آخر خدا کی بات نہیں ناخدا کی بات گویا اسدؔ ہے دل کی زباں دل کا آئنہ کس درجہ صاف ہوتی ہے اہل صفا کی بات

puchhi na chashm-e-tar ki na aah-e-rasaa ki baat

غزل · Ghazal

تماشا ہے کہ سب آزاد قومیں بہی جاتی ہیں آزادی کی رو میں وہ گرد کارواں بن کے چلے ہیں ستارے تھے رواں جن کے جلو میں سفر کیسا فقط آوارگی ہے نہیں منزل نگاہ راہرو میں ہے سوز دل ہی راز زندگانی حیات شمع ہے صرف اس کی لو میں بہت تھے ہم زباں لیکن جو دیکھا نہ نکلا ایک بھی ہمدرد سو میں اسدؔ ساقی کی ہے دوہری عنایت شراب کہنہ ڈالی جام نو میں

tamaashaa hai ki sab aazaad qaumein

غزل · Ghazal

ان عقل کے بندوں میں آشفتہ سری کیوں ہے یہ تنگ دلی کیوں ہے یہ کم نظری کیوں ہے اسرار اگر سمجھے دنیا کی ہر اک شے کے خود اپنی حقیقت سے یہ بے خبری کیوں ہے سو جلوے ہیں نظروں سے مانند نظر پنہاں دعویٔ جہاں بینی اے دیدہ وری کیوں ہے حل جن کا عمل سے ہے پیکار و جدل سے ہے ان زندہ مسائل پر بحث نظری کیوں ہے تو دیکھ ترے دل میں ہے سوز طلب کتنا مت پوچھ دعاؤں میں یہ بے اثری کیوں ہے اے گل جو بہار آئی ہے وقت خود آرائی یہ رنگ جنوں کیسا یہ جامہ دری کیوں ہے واعظ کو جو عادت ہے پیچیدہ بیانی کی حیراں ہے کہ رندوں کی ہر بات کھری کیوں ہے ملتا ہے اسے پانی اشکوں کی روانی ہے معلوم ہوا کھیتی زخموں کی ہری کیوں ہے الفت کو اسدؔ کتنا آسان سمجھتا تھا اب نالۂ شب کیوں ہے آہ سحری کیوں ہے

in aql ke bandon mein aashufta-sari kyuun hai

Similar Poets