SHAWORDS
D

Daulat Ram Sabir Panipati

Daulat Ram Sabir Panipati

Daulat Ram Sabir Panipati

poet
2Shayari
4Ghazal

Popular Shayari

2 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

جان دی جس کے لیے اس کو خبر کوئی نہیں اب کھلا مجھ پر کہ مر مٹنا ہنر کوئی نہیں آ ہی پہنچی اک دریچے سے شعاع آفتاب میں یہ سمجھا تھا شب غم کی سحر کوئی نہیں آج کس کی جان سے کھیلو گے اے چارہ گرو آج پہلو میں مرے زخم جگر کوئی نہیں زاویہ ہائے نظر میں آہ اتنا اختلاف گو تری تحریر میں زیر و زبر کوئی نہیں سنگ ریزوں سے ہوا جاتا ہے دامن تار تار جامۂ تحریر میں میرے گہر کوئی نہیں بج اٹھی صابرؔ ہوا کے زور سے زنجیر در میں یہ سمجھا تھا کوئی آیا مگر کوئی نہیں

jaan di jis ke liye us ko khabar koi nahin

1 views

غزل · Ghazal

یہ کیوں سوچیں کہ وہ داد وفا دیتے تو کیا ہوتا جو رونے پر بھی پابندی لگا دیتے تو کیا ہوتا لگا رکھی ہے دل میں آگ ان کی بے نیازی نے نہ جانے جو وہ دامن سے ہوا دیتے تو کیا ہوتا تڑپنے کی اجازت ہے یہ ان کی مہربانی ہے وہ ہنس کر ٹال جاتے ہیں سزا دیتے تو کیا ہوتا فقط کچھ داغ سینے میں چھپا لائے ہیں دیوانے یہ پونجی بھی جو راہوں میں لٹا دیتے تو کیا ہوتا بڑے کایاں ہیں جن کا نام ہم نے شیخ رکھا ہے یہ گالی وہ بھی ہم کو برملا دیتے تو کیا ہوتا بہت اچھا ہوا محفل سے اٹھ کے چل دئے صابرؔ بھرے بیٹھے تھے کوئی گل کھلا دیتے تو کیا ہوتا

ye kyon sochein ki vo daad-e-vafaa dete to kyaa hotaa

1 views

غزل · Ghazal

دیا فریب تمنا کو ہر گھڑی میں نے مراد من کی نہ پائی مگر کبھی میں نے امید و بیم سے دل کو نجات مل نہ سکی گزار دی ہے تذبذب میں زندگی میں نے خرد کا راگ مرے غم سے داد پا نہ سکا جنوں کو سونپ دیا ساز آگہی میں نے بلا کے مجھ کو سر بزم بے حجاب کیا ترے کرم کی حقیقت بھی دیکھ لی میں نے وصال و ہجر کے جھگڑوں سے بے نیاز ہوں میں اسی میں دیکھی ہے لے دے کے بہتری میں نے ترے جنوں کے تعلق میں کیا کہوں صابرؔ تجھے قریب سے دیکھا نہیں ابھی میں نے

diyaa fareb tamannaa ko har ghaDi main ne

1 views

غزل · Ghazal

تری دلبری سلامت مرے غم کا بول بالا مری آتش دروں سے ترے گھر میں ہے اجالا یہ مرا خلوص باطن وہ رقیب کی نمائش یہاں آنسوؤں کے موتی وہاں موتیوں کی مالا ترا حسن فتنہ ساماں مرا عشق والہانہ یہ جنوں تو وہ قیامت پڑا آفتوں سے پالا مری خامشی جہالت مرا بولنا بغاوت مرے ذوق آگہی نے مجھے امتحاں میں ڈالا تو یہ میکدہ ہے ناصح یہاں خود سنبھل کے رہیو یہاں ہر رواج الٹا یہاں ہر بشر نرالا وہی تیرا آستانہ وہی غم نصیب صابرؔ تو نے بارہا اگرچہ بڑی بے رخی سے ٹالا

tiri dilbari salaamat mire gham kaa bol-baalaa

1 views

Similar Poets