Shayari
kahaa falak ne ye uDte hue parindon se
zamin pe log makaanon mein qaid rahte hain

Faisal Saeed Zirgham
Faisal Saeed Zirgham
وصف جو آپ سے جڑا ہوگا ہو بہو حکم کبریا ہوگا آ کہ دکھلاؤں رقص پانی کا اک بھنور اب بھی ناچتا ہوگا کرگس عشق نوچتا ہے بدن حسن پامال ہو گیا ہوگا درد نے دل کی پرورش کی ہے درد ہی شعر سے ادا ہوگا حاجت فصل گل نہیں فیصلؔ دل یہ خود رو کہ پھر اگا ہوگا
vasf jo aap se juDaa hogaa
یہ تیرہ بخت بیانوں میں قید رہتے ہیں وطن ہمارے ترانوں میں قید رہتے ہیں خودی سے دور رگ ہائے سنگ میں ساکت مرے یقین گمانوں میں قید رہتے ہیں سڑک پہ خواہشیں بے نام و ننگ پھرتی ہیں زمیں کے خواب زمانوں میں قید رہتے ہیں کہا فلک نے یہ اڑتے ہوئے پرندوں سے زمیں پہ لوگ مکانوں میں قید رہتے ہیں مرے خدا نے کہا ہے کہ ہر جگہ ہے وہ ترے خدا تو فسانوں میں قید رہتے ہیں
ye tira-bakht bayaanon mein qaid rahte hain