SHAWORDS
H

Habeeb Hyderabadi

Habeeb Hyderabadi

Habeeb Hyderabadi

poet
3Sher
3Shayari
2Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

6 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

dil-e-tanhaa mein ab ehsaas-e-mahrumi nahin shaayad

دل تنہا میں اب احساس محرومی نہیں شاید تری دوری بھی اب دل کے لئے دوری نہیں شاید جہاں دن میں اندھیرا ہو وہاں راتوں کا کیا کہنا یہاں کے چاند سورج میں چمک ہوتی نہیں شاید میں جب بستر سے اٹھتا ہوں تو یوں محسوس ہوتا ہے مرے اندر کی دنیا رات بھر سوتی نہیں شاید یہ کس صحرا کے کس گوشے میں خیمہ تان بیٹھے ہیں کسی بھی سمت کوئی رہ گزر جاتی نہیں شاید ہم اپنی زندگی کی دھوپ میں تپنے کے عادی ہیں ہمیں ٹھنڈی ہوا برسوں سے راس آتی نہیں شاید حبیبؔ اس زندگی کے پیچ و خم سے ہم بھی نالاں ہیں ہمیں جھوٹے نگینوں کی چمک بھاتی نہیں شاید

غزل · Ghazal

ham ahl-e-aarzu pe ajab vaqt aa paDaa

ہم اہل آرزو پہ عجب وقت آ پڑا ہر ہر قدم پہ کھیل نیا کھیلنا پڑا اپنا ہی شہر ہم کو بڑا اجنبی لگا اپنے ہی گھر کا ہم کو پتہ پوچھنا پڑا انسان کی بلندی و پستی کو دیکھ کر انساں کہاں کھڑا ہے ہمیں سوچنا پڑا مانا کہ ہے فرار مگر دل کو کیا کریں ماضی کی یاد ہی میں ہمیں ڈوبنا پڑا مجبوریاں حیات کی جب حد سے بڑھ گئیں ہر آرزو کو پاؤں تلے روندنا پڑا آگے نکل گئے تھے ذرا اپنے آپ سے ہم کو حبیبؔ خود کی طرف لوٹنا پڑا

Similar Poets