dekhte dekhte teraa chehra aur ik chehra ban jaataa hai
ik maanus malul saa chehra kab dekhaa thaa bhuul gayaa huun

Hameed Naseem
Hameed Naseem
Hameed Naseem
Popular Shayari
4 totalkyaa khabar meraa safar hai aur kitni duur kaa
kaaghzi ik naav huun aur tez-rau paani mein huun
na yaad ki chubhan koi na koi lau malaal ki
main jaane kitni duur yunhi khud se be-khabar gayaa
aasudgi-aamoz ho jab aabla-paai
ho jaati hai manzil ki lagan dil mein tapaan aur
Ghazalغزل
اب مرا درد نہ تیرا جادو مرگ انبوہ میں کیا میں کیا تو کوئی آواز نہ کوئی لرزش از افق تا بہ افق عالم ہو حلقہ دود بپا موج صبا بجھ گئی سینۂ گل میں خوشبو برگ نو رستہ ہیں دست مجذوم زہر شاخوں میں بنی موج نمو راکھ کا ڈھیر ہیں وہ لوگ جو تھے گل بدن غنچہ دہن غالیہ مو وقت کا مے کدہ تصویر سکوت سنگ بے ضرب تب آزردہ سبو طے ہوا مرحلۂ بیم و رجا نیست ہی نیست ہے یاہو یاہو
ab miraa dard na teraa jaadu
صبح چلے تو ذوق طلب تھا عرش نشاں خورشید شکار منزل شام آئی تو ہم ہیں اور شکستوں کے انبار دل کی نادانی تو دیکھو کیا کیا ارماں رکھتا ہے جیسے دوام کا آئینہ ہو لمحوں کی گرتی دیوار زیست سہی اک تیرہ شبستاں لیکن یارو شعلۂ شوق اک دو نفس تو ایسا بھڑکا طور مثال تھا دل کا دیار کل تک میں اور تو تھے باہم رقص صبا اور خندۂ گل آج ترے لب یاس گزیدہ میرا حرف شوق فگار زمزمہ و آہنگ کی دنیا کیا یکسر ویران ہوئی محفل محفل ہو کا سماں ہے چہرہ چہرہ سنگ مزار یوں بھی آگے راہ کٹھن ہے اور اتھاہ اندھیرا ہے اے ماضی کے شہر چراغاں یوں نہ مجھے پیچھے سے پکار سنگ و صلیب ہیں میداں میداں اور ہجوم جاں بازاں کیسی دھوم سے آیا اب کے مرگ تمنا کا تہوار
subh chale to zauq-e-talab thaa arsh-nishaan khurshid-shikaar
نو بہ نو یہ جلوہ زائی یہ جمال رنگ رنگ مہلت دل ایک لحظہ دامن نظارہ تنگ ہے کہاں وہ آگ جو روشن رکھے دل کا الاؤ برق جولاں محض چشمک شعلۂ گل محض رنگ اے جنوں تیر ملامت کا کوئی عنواں نکال کیسا چپکا ہے بدن پر فرقۂ ناموس و ننگ اب یہ اس کا عزم طے کر لے جو راہ آرزو ہر قدم دام تحیر ہر قدم دیوار سنگ آج دیکھا سب نے قاتل کی تہی دستی کا حال سیل خون عاشقاں میں بہہ گئے شمشیر و سنگ
nau-ba-nau ye jalva-zaai ye jamaal-e-rang-rang
طرب سے ہو آیا ہوں اور یاس کی تہہ تک ڈوب چکا ہوں دور ہوں اپنی کھوج سے اب تک کب سے خود کو ڈھونڈ رہا ہوں میں ہوں یہ گھٹتا پھیلتا سایہ میں یہ کیسے ہو سکتا ہوں وقت کے سیال آئینے میں کون ہے کس کو دیکھ رہا ہوں دل کے کسی پنہاں گوشے میں انجانی کوئی ہار چھپی ہے جان تپاک ہیں تیری باتیں میں بے بات بھٹک جاتا ہوں دیکھتے دیکھتے تیرا چہرہ اور اک چہرہ بن جاتا ہے اک مانوس ملول سا چہرہ کب دیکھا تھا بھول گیا ہوں اک لمحے نے مجھ سے کہا تھا تو ہی ازل ہے تو ہی ابد ہے لمحہ بیتا بات گئی اس خواب سے کب کا چونک اٹھا ہوں دیدۂ وا کے دمکتے خوابو میرے ساتھ چلو گے کب تک تم کہ وفور رنگ و نوا ہو میں کہ شکست دل کی صدا ہوں خاک اڑتی ہے لب بوسی کو تارے آنکھ کو چھو لیتے ہیں قرب کا خواہاں مجھ سے زمانہ میں تنہا ہوں میں تنہا ہوں
tarab se ho aayaa huun aur yaas ki tah tak Duub chukaa huun
ہے یک دو نفس سیر جہان گزراں اور اے شوق کوئی رنگ نشاط دل و جاں اور آسودگی آموز ہو جب آبلہ پائی ہو جاتی ہے منزل کی لگن دل میں تپاں اور سنگ نگہ شوق ہے یکسانیٔ تغییر ہر لحظہ نئی رت ہو بہار اور خزاں اور بیش از نگہ کم نہیں پنہائے شب و روز اے عالم امکاں کوئی نادیدہ جہاں اور یہ ارض و سما ننگ ہیں مانند کف دست اک دشت بہ اندازۂ چشم نگراں اور توفیق فقط مجھ کو ہوا جادۂ احساس یا قافلے اس تیرہ خلا میں ہیں رواں اور آگاہئ مطلق جو نہیں ہے مرا مقدور اک مہلت فریاد سر کون و مکاں اور دل وصل کی لذت کا طلب گار ہے لیکن تکمیل تمنا غم فرقت ہے تو ہاں اور
hai yak do nafas sair-e-jahaan-e-guzraan aur
سوال دل کا شام غم کو اور اداس کر گیا ترے وجود میں جو ایک میں تھا وہ کدھر گیا طلسم شوق فکر زندہ اور کرب آگہی تمام عمر کا سفر نگاہ سے گزر گیا چلے تو حوصلہ جواں تھا موج گل تھی آرزو جدھر بھی آنکھ اٹھ گئی سماں نکھر نکھر گیا کبھی اندھیری شب میں اک مہیب دشت سامنے کبھی مہ تمام ساتھ ساتھ تا سحر گیا ہر ایک دور منفرد تھا اب بھی دل پہ نقش ہے گیا تو یوں لگا کہ جی کا ایک حصہ مر گیا نہ یاد کی چبھن کوئی نہ کوئی لو ملال کی میں جانے کتنی دور یوںہی خود سے بے خبر گیا نگاہ دوست دل نواز بھی گرہ کشا بھی تھی کھلا جو دل پہ زندگی کا بھید جی ٹھہر گیا جہاں وجود میں تھا ''میں'' اب ایک اور نام ہے کہ میرا بگڑا کام اس کے لطف سے سنور گیا وہ سیل نور شب کی ابتدا سے تا سحر گیا دل اس کے بل پہ اپنے بحر غم کے پار اتر گیا
savaal dil kaa shaam-e-gham ko aur udaas kar gayaa





