SHAWORDS
J

Jameel Usman

Jameel Usman

Jameel Usman

poet
5Sher
5Shayari
5Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

10 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

ye zindagi azaab agar ho to kyaa karein

یہ زندگی عذاب اگر ہو تو کیا کریں اک تلخ سی شراب اگر ہو تو کیا کریں تم سے ہمارے قلب و نظر کا معاملہ اک وجۂ اضطراب اگر ہو تو کیا کریں صدق و صفا کی آرزو اب کیا کرے کوئی بند آگہی کا باب اگر ہو تو کیا کریں فطرت میں جس کی روز ازل سے حجاب ہے وہ حسن بے حجاب اگر ہو تو کیا کریں رخ کو تمہارے چاند سے تشبیہ دے تو دیں گہنایا ماہتاب اگر ہو تو کیا کریں ہم راز دل چھپاتے مگر اپنی زندگی پوری کھلی کتاب اگر ہو تو کیا کریں کر لی ہے توبہ ہم نے مگر دختر عنب مسجد میں دستیاب اگر ہو تو کیا کریں

غزل · Ghazal

tohfa-e-sher-o-sukhan laae hain

تحفۂ شعر و سخن لائے ہیں ہدیۂ توبہ شکن لائے ہیں آپ کی بزم میں اے ہم سخنو اپنا سرمایۂ فن لائے ہیں شعر کچھ لائے ہیں جدت آمیز کچھ بہ انداز کہن لائے ہیں رنگ و آہنگ کے گلدستے میں پھول کیا سارا چمن لائے ہیں شعر کی شکل میں قرطاس پہ ہم گوہر و لعل یمن لائے ہیں دل فگاری کے صنم خانے میں دل نوازی کا چلن لائے ہیں لفظ میں نکہت گل ڈھال کے ہم دشت غربت میں وطن لائے ہیں آج کی تیرہ شبی میں یارو نور کی ایک کرن لائے ہیں

غزل · Ghazal

jab se mere baagh mein angur ke daane lage

جب سے میرے باغ میں انگور کے دانے لگے مجھ کو دنیا میں ہی جنت کے مزے آنے لگے مے کشوں نے ہی نہیں ڈھونڈا مرے گھر کا پتہ شیخ صاحب بھی مجھے اب یاد فرمانے لگے اک سرور و کیف کا عالم ہے طاری بن پئے پیالے سادہ پانی کے بھی مے کے پیمانے لگے جگمگا اٹھے ہیں اطراف و جوانب میں دئیے شمع محفل کی پذیرائی میں پروانے لگے مہ رخوں کی بزم میں شرکت نظر آنے لگی اور تصور میں دھنک کے رنگ لہرانے لگے طائروں کی چہچہاہٹ سے ہوا یوں دل گداز میرے ہم مشرب مجھے نغموں پہ اکسانے لگے ہم پہ اک مسحور کن سی کیفیت طاری ہوئی اور ہم اس کیفیت میں جھوم کر گانے لگے اس طلسم رنگ و بو کے سحر سے نکلے ہیں جب ہم کو اکثر دن میں بھی تارے نظر آنے لگے

غزل · Ghazal

badlegi kaaenaat miri baat maan lo

بدلے گی کائنات مری بات مان لو مجھ سے ملاؤ ہات مری بات مان لو ہم سے قدم ملا کے چلو گے تو دیکھنا سر ہوں گے شش جہات مری بات مان لو بگڑی ہوئی جو بات بڑی مدتوں سے ہے بن جائے گی وہ بات مری بات مان لو ہے زندگی بغیر تمہارے اک اضطراب دے دو اسے ثبات مری بات مان لو کس نے کہا ہے تم سے کہ تا عمر ساتھ دو ہے چار دن کی بات مری بات مان لو پینا پڑے کہیں نہ تمہیں بھی مری طرح تلخابۂ حیات مری بات مان لو میں جانتا ہوں میری طرح چاہتی ہو تم تنہائی سے نجات مری بات مان لو

غزل · Ghazal

so jaaiye huzur ki ab raat ho gai

سو جائیے حضور کہ اب رات ہو گئی جو بات ہونے والی تھی وہ بات ہو گئی اب کہنے سننے کے لئے کچھ بھی نہیں رہا بس اتنا کافی ہے کہ ملاقات ہو گئی تھوڑی سی دیر اس میں ہوئی تو ضرور ہے لیکن قبول اپنی مناجات ہو گئی ہم بیج بو کے سوئے فلک دیکھتے رہے اور دیکھتے ہی دیکھتے برسات ہو گئی اپنوں میں ہار جیت کے معنی ہی اور ہیں خوش ہوں بہت کہ ان سے مجھے مات ہو گئی

Similar Poets