SHAWORDS
Kausar Niyazi

Kausar Niyazi

Kausar Niyazi

Kausar Niyazi

poet
17Sher
17Shayari
17Ghazal

Sherشعر

See all 17

Popular Sher & Shayari

34 total

Ghazalغزل

See all 17
غزل · Ghazal

kis qayaamat kaa na jaane vo andheraa hogaa

کس قیامت کا نہ جانے وہ اندھیرا ہوگا جس نے خورشید جہاں تاب کو گھیرا ہوگا ہاں اسی پردۂ ظلمات سے ابھرے گی سحر پنجۂ شب سے کہاں قید سویرا ہوگا کس سے اس حسن کا افسانہ کہوں جس کے لیے میں نے سوچا بھی نہیں تھا کبھی میرا ہوگا رات بھر دی ہے در دل پہ کسی نے دستک وہ یہ کہتا ہے نہیں کوئی لٹیرا ہوگا آج جی بھر کے اسے دیکھ لے کوثرؔ سر بام جانے ان گلیوں میں پھر کب ترا پھیرا ہوگا

غزل · Ghazal

main ne har gaam use avval o aakhir jaanaa

میں نے ہر گام اسے اول و آخر جانا لیکن اس نے مجھے لمحوں کا مسافر جانا میں تو تھا اس کے چمن زار محبت کا اسیر لیکن اس نے مجھے ہر شاخ کا طائر جانا اس نے اخلاص کے مارے ہوئے دیوانے کو ایک آوارہ و بد نام سا شاعر جانا در حقیقت یہی اعزاز بہت ہے کوثرؔ دو گھڑی اس نے ہمیں اپنا بہ ظاہر جانا

غزل · Ghazal

kyaa haqiqat mein nahin the ye sazaa-vaar tire

کیا حقیقت میں نہیں تھے یہ سزا وار ترے کیوں شفا یاب نہ ہو پائے یہ بیمار ترے ابر کیا کیا نہ عنایات کے برسے لیکن جاں بلب آج بھی ہیں تشنۂ دیدار ترے ہے ستائش کی تمنا نہ صلے کی پروا کس قدر سادہ طبیعت ہیں پرستار ترے تجھ سے کرتے ہیں تقاضا تری تصویروں کا ہم حقیقت میں اگرچہ ہیں طلب گار ترے مر گیا کیا ترا شاعر ترا کوثرؔ نیازی سونے سونے سے ہیں کیوں کوچہ و بازار ترے

غزل · Ghazal

jab ziist ke mushkil lamhon mein apne bhi kinaaraa karte

جب زیست کے مشکل لمحوں میں اپنے بھی کنارا کرتے اس وقت بھی ہم اے اہل جہاں ہنس ہنس کے گزارا کرتے ہیں صیاد نے تیرے اسیروں کو آخر یہ کہہ کر چھوڑ دیا یہ لوگ قفس میں رہ کر بھی گلشن کا نظارا کرتے ہیں جذبات میں آ کر مرنا تو مشکل سی کوئی مشکل ہی نہیں اے جان جہاں ہم تیرے لیے جینا بھی گوارا کرتے ہیں منجدھار میں ناؤ ڈوب گئی تو موجوں سے آواز آئی دریائے محبت سے کوثرؔ یوں پار اتارا کرتے ہیں

غزل · Ghazal

kucha-e-yaar mein gadaai ki

کوچۂ یار میں گدائی کی اک یہی کام کی کمائی کی ہائے وہ انتظار کے لمحے آہ یہ ساعتیں جدائی کی ہم نے حسن ادا کہا اس کو جب کبھی تو نے کج ادائی کی دوستو دیکھ بھال کر چلنا سخت منزل ہے آشنائی کی شیخ صاحب خدا ہی بن بیٹھے ہے بری چاٹ پارسائی کی رنگ حسرتؔ میں آج اے کوثرؔ خوب تو نے غزل سرائی کی

غزل · Ghazal

khayaal-e-tark-e-ulfat ham-nashino aa hi jaataa hai

خیال ترک الفت ہم نشینو آ ہی جاتا ہے وفور بے دلی میں آدمی گھبرا ہی جاتا ہے تباہی کی گھڑی شاید زمانے پر نہیں آئی ابھی اپنے کئے پر آدمی شرما ہی جاتا ہے نگاہ دوست کے آگے سپر لانا ہے لا حاصل یہ تیر نیم کش قلب و جگر برما ہی جاتا ہے نظر آتا نہیں جس کو ہجوم شوق میں کچھ بھی فریب رہنما اکثر وہ رہ رو کھا ہی جاتا ہے نہیں نرمک خرامی کارواں کی بے سبب کوثرؔ خموشی سے جو اٹھتا ہے وہ بادل چھا ہی جاتا ہے

Similar Poets