SHAWORDS
M

Mohammad Amaan Nisar

Mohammad Amaan Nisar

Mohammad Amaan Nisar

poet
9Sher
9Shayari
15Ghazal

Sherشعر

See all 9

Popular Sher & Shayari

18 total

Ghazalغزل

See all 15
غزل · Ghazal

hai jo siina mein jagah lahke hai angaaraa saa

ہے جو سینہ میں جگہ لہکے ہے انگارا سا دل جو پہلو میں ہے بیتاب ہے وہ پارا سا آنکھ لگتی ہے کوئی پل تو ہمیں ہاں اس کا عالم خواب میں ہو جائے ہے نظارا سا دل ہے اس سوزن مژگاں سے مشبک میرا چھوٹنے کیوں لگے خون کا فوارا سا دل کہیں دیدہ کہیں جی ہے کہیں جان کہیں گردش چرخ میں ہر ایک ہے آوارا سا سینہ کوباں ترے کوچہ سے رہ جاتا ہے نثارؔ صبح سے سنتے ہیں ہم کوچ کا نقارا سا

غزل · Ghazal

kyaa jaama-e-phul-kaari us gul ki phaban kaa thaa

کیا جامۂ پھلکاری اس گل کی پھبن کا تھا جو تختۂ‌ دامن تھا تختہ وہ چمن کا تھا ہم آگو ہی سمجھے تھے تم گھر کو سدھارو گے جوں صبح گجر باجا ماتھا وہیں ٹھنکا تھا مینا میں نہ ہو جلوہ وہ بادۂ گلگوں کا جامہ میں جو کچھ یارو رنگ اس کے بدن کا تھا نرگس کو کیا ایسا بیمار ان آنکھوں نے ڈھلکا ہی نظر آیا گردن کا جو منکا تھا

غزل · Ghazal

kaTti hai koi dam yahin auqaat maze ki

کٹتی ہے کوئی دم یہیں اوقات مزے کی دنیا میں عجب جا ہے خرابات مزے کی کہتا ہے مبارک کوئی کہتا ہے سلامت ہے روٹھ کے ملنا بھی ملاقات مزے کی آگے تو یہ چپ چاپ کا مذکور نہیں تھا ہوتی تھی کئی ڈھب سے عنایات مزے کی بومہ ہے نہ گالی ہے نہ چشمک زدنی ہے کیا ہے جو نہیں آج اشارات مزے کی ہونے دے خیال اس کا نثارؔ اور طرف ٹک بوسے کی لگا رکھی ہے میں گھات مزے کی

غزل · Ghazal

ashk hue hain abtar aise ham ko bahaae dete hain

اشک ہوئے ہیں ابتر ایسے ہم کو بہائے دیتے ہیں تختی کیسی حیف یہ لڑکے دھو کے مٹائے دیتے ہیں ایک پھنسی ہی زلفوں میں اک چاہ ذقن ہیں ڈوبی ہے دیدہ و دل میں پھوٹ پڑی ہے گھر کو ڈبائے دیتے ہیں خون کریں گے تم پر اپنا یاد رکھو ان باتوں کو آؤ نہ ملنا خوب نہیں ہے تم کو جتائے دیتے ہیں خوب جو دیکھا خوباں کو کچھ خوب نہ دیکھا ایسے ہیں غیر سے مل کر خاک میں ہم کو مفت ملائے دیتے ہیں لوگ نثارؔ اب ہم سے ناحق ان کا تفحص کرتے ہیں نام و نشاں ہم یار کا اپنے کوئی بتائے دیتے ہیں

غزل · Ghazal

sau tarah kaa chhoD kar aaraam tere vaaste

سو طرح کا چھوڑ کر آرام تیرے واسطے کو بہ کو پھرتا ہوں اے خود کام تیرے واسطے عشق نے تیرے مجھے اس رنگ کو پہنچا دیا منہ سے ہر اک کے سنا دشنام تیرے واسطے مہر کے مانند کھاتا چرخ پھرتا ہوں خراب صبح سے اے مہ جبیں تا شام تیرے واسطے غنچہ و گل لے رہے ہیں ساقیا مجلس ہیں چل شیشے میرے واسطے اور جام تیرے واسطے آ بنی ہے اب نثارؔ ناتواں کی جان پر دیکھنا ٹک اے دل ناکام تیرے واسطے

غزل · Ghazal

baar-e-khaatir baaghbaan kaa ne dil-aazaar-e-chaman

بار خاطر باغباں کا نے دل آزار چمن سب سے رہتا ہوں الگ جوں خار دیوار چمن نے دھواں دل سے اٹھے یارو نہ پروانہ جلے آتش خاموش ہوں مانند گلزار چمن صرف آرائش کو ہوں گلہائے کاغذ کی مثال بو کرے مجھ کو نہ کوئی اور نہ درکار چمن بلبل رشتہ بپا لٹکے ہے شاخ گل سے آج سخت الجھیڑے میں ہے یارب گنہ گار چمن کیا ہوئے میں کس سے پوچھوں حال ان کا اے نثارؔ اب نظر آتے نہیں وہ ناز بردار چمن

Similar Poets