SHAWORDS
N

Naji Shakir

Naji Shakir

Naji Shakir

poet
5Shayari
10Ghazal

Popular Shayari

5 total

Ghazalغزل

See all 10
غزل · Ghazal

دل کا کھوج نہ پایا ہرگز دیکھا کھول جو قبروں کو جیتے جی ڈھونڈے سو پاوے خبر کرو بے خبروں کو توشک بالا پوش رضائی ہے بھولے مجنوں برسوں تک جب دکھلاوے زلف سجن کی بن میں آوتے ابروں کو کافر نفس ہر ایک کا ترسا زر کوں پایا بختوں سیں آتش کی پوجا میں گزری عمر تمام ان گبروں کو مرد جو عاجز ہو تن من سیں کہے خوش آمد باور کر محتاجی کا خاصا ہے روباہ کرے ہے ببروں کو وعدا چوک پھر آیا ناجیؔ درس کی خاطر پھڑکے مت چھوٹ گلے تیرے اے ظالم صبر کہاں بے صبروں کو

dil kaa khoj na paayaa hargiz dekhaa khol jo qabron ko

غزل · Ghazal

کمر کی بات سنتے ہیں یہ کچھ پائی نہیں جاتی کہے ہیں بات ایسی خیال میں میرے نہیں آتی جو چاہو سیر دریا وقف ہے مجھ چشم کی کشتی ہر ایک موئے پلک میرا ہے گویا گھاٹ خیراتی برنگ اس کے نہیں محبوب دل رونے کو عاشق کے سعادت خاں ہے لڑکا وضع کر لیتا ہے برساتی جو کوئی اصلی ہے ٹھنڈا گرم یاقوتی میں کیونکر ہو نہ لاوے تاب تیرے لب کی جو نامرد ہے ذاتی نہ دیکھا باغ میں نرگس نیں تجھ کوں شرم جانے سیں اسی غم میں ہوئی ہے سرنگوں وہ وقت نہیں پاتی کہاں ممکن ہے ناجیؔ سا کہ تقویٰ اور صلاح آوے نگاہ مست خوباں وہ نہیں لیتا خراباتی

kamar ki baat sunte hain ye kuchh paai nahin jaati

غزل · Ghazal

تیرے بھائی کو چاہا اب تیری کرتا ہوں پا بوسی مجھے سرتاج کر رکھ جان میں عاشق ہوں موروثی رفو کر دے ہیں ایسا پیار جو عاشق ہیں یکسو سیں پھڑا کر اور سیں شال اپنی کہتا ہے مجھے تو سی ہوا مخفی مزا اب شاہدی سیں شہد کی ظاہر مگر زنبور نے شیرینی ان ہونٹوں کی جا چوسی کسے یہ تاب جو اس کی تجلی میں رہے ٹھہرا رموز طور لاتی ہے سجن تیری کمر مو سی سماتا نئیں ازار اپنے میں ابتر دیکھ رنگ اس کا کرے کمخواب سو جانے کی یوں پاتے ہیں جاسوسی برنگ شمع کیوں یعقوب کی آنکھیں نہیں روشن زمانے میں سنا یوسف کا پیراہن تھا فانوسی نہ چھوڑوں اس لب عرفاں کو ناجیؔ اور لٹا دوں سب ملے گر مجھ کو ملک خسروی اور تاج کاؤسی

tere bhaai ko chaahaa ab teri kartaa huun paa-bosi

غزل · Ghazal

ذکر ہر صبح و شام ہے تیرا ورد عاشق کوں نام ہے تیرا مت کر آزاد دام زلف سیں دل بال باندھا غلام ہے تیرا لشکر غم نے دل سیں کوچ کیا جب سے اس میں مقام ہے تیرا جام مے کا پلانا ہے بے رنگ شوق جن کوں مدام ہے تیرا آج ناجیؔ سے رم نہ کر اے شوخ دیکھ مدت سیں رام ہے تیرا

zikr har subh o shaam hai teraa

غزل · Ghazal

دیکھ موہن تری کمر کی طرف پھر گیا مانی اپنے گھر کی طرف جن نے دیکھے ترے لب شیریں نظر اس کی نہیں شکر کی طرف ہے محال ان کا دام میں آنا دل ہے مائل بتاں کا زر کی طرف تیرے رخسار کی صفائی دیکھ چشم دانا کی نئیں گہر کی طرف ہیں خوشامد طلب سب اہل دول غور کرتے نئیں ہنر کی طرف ماہ رو نے سفر کیا ہے جدھر دل مرا ہے اسی نگر کی طرف حشر میں پاکباز ہے ناجیؔ بدعمل جائیں گے سقر کی طرف

dekh mohan tiri kamar ki taraf

غزل · Ghazal

دیکھی بہار ہم نے کل زور مے کدے میں ہنسنے سیں اوس سجن کے تھا شور مے کدے میں تھے جوش مل سیں ایسی شورش میں داغ دل کے گویا کہ کودتے ہیں یہ مور مے کدے میں پھندا رکھا تھا میں نے شاید کہ وہ پری رو دیکھے تو پاس میرے ہو دور مے کدے میں ہے آرزو کہ ہم دم وہ ماہ رو ہو میرا دے شام سیں جو پیالہ ہو بھور مے کدے میں ساقی وہی ہے میرا ناجیؔ کہ گر مروں میں مجھ واسطے بنا دے جا گور مے کدے میں

dekhi bahaar ham ne kal zor mai-kade mein

Similar Poets