SHAWORDS
Nazim Barelvi

Nazim Barelvi

Nazim Barelvi

Nazim Barelvi

poet
3Sher
3Shayari
3Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

6 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

ashk chashm-e-but-e-be-jaan se nikal saktaa hai

اشک چشم بت بے جاں سے نکل سکتا ہے آہ پر سوز سے پتھر بھی پگھل سکتا ہے اپنے انداز تکلم کو بدل دے ورنہ میرا لہجہ بھی ترے ساتھ بدل سکتا ہے لوگ کہتے تھے کہ پھلتا نہیں نفرت کا شجر ہم کو لگتا ہے کہ اس دور میں پھل سکتا ہے میرے سینے میں محبت کی تپش باقی ہے میری سانسوں سے ترا حسن پگھل سکتا ہے چاند کی چاہ میں اڑتے ہوئے پنچھی کی طرح دل بھی ناداں ہے کسی شے پہ مچل سکتا ہے جذبۂ عشق سے روشن ہے مرا دل ناظمؔ یہ دیا تیز ہواؤں میں بھی جل سکتا ہے

غزل · Ghazal

sunaa di kis ne rudaad-e-gham-e-dil kohsaaron ko

سنا دی کس نے روداد غم دل کوہساروں کو میں اکثر سوچتا ہوں دیکھ کر ان آبشاروں کو گئے موسم کا اک پیلا سا پتا شاخ پر رہ کر نہ جانے کیا بتانا چاہتا ہے ان بہاروں کو چلے آؤ نہ روکے گا غبار راہ اب تم کو کہ پر نم کر دیا اشکوں سے میں نے رہ گزاروں کو سمجھ پائے ہیں ان کو اور نہ سمجھیں گے خرد والے دل عاشق سمجھ لیتا ہے جن مبہم اشاروں کو خبر نامے کی سرخی میں انہیں کا ذکر تھا ناظمؔ بتائے تھے جو میں نے راز اپنے راز داروں کو

غزل · Ghazal

kyaa hai mere dil ki haalat vaaqai kaise kahun

کیا ہے میرے دل کی حالت واقعی کیسے کہوں کیوں ہے میری آنکھ میں اتنی نمی کیسے کہوں میری اک اک سانس پہ حق ہے مرے اللہ کا میں بھلا اس زندگی کو آپ کی کیسے کہوں کون ہے میرا مخالف کس نے کی ہے مخبری جانتا ہوں میں بتاؤں گا ابھی کیسے کہوں شاعری تو واردات قلب کی روداد ہے قافیہ پیمائی کو میں شاعری کیسے کہوں یہ جو میرے گھر کے جلنے سے ہوئی ہے چار سو لوگ کہتے ہیں کہیں میں روشنی کیسے کہوں سامنے آیا تو ناظمؔ اس نے پہچانا نہیں فیس بک کی دوستی کو دوستی کیسے کہوں

Similar Poets