SHAWORDS
Nusrat Zehra

Nusrat Zehra

Nusrat Zehra

Nusrat Zehra

poet
3Shayari
5Ghazal

Popular Shayari

3 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

کئی عذاب رتوں کا عتاب باقی ہے کچھ عارضوں کا بھی تو احتساب باقی ہے یہ کیا کہ شب کی اسیری میں قید ہو جائیں یقیں ہے جبکہ رخ ماہتاب باقی ہے پڑاؤ ڈال رہے ہیں سحر کے اگلے قدم مری زمیں میں ابھی اضطراب باقی ہے میں کیسے مان لوں اے جاں کہ حرف تازہ میں ترے جنوں کا وہ پہلا نصاب باقی ہے

kai azaab-ruton kaa itaab baaqi hai

غزل · Ghazal

اک عجب سر خوشی نگاہ میں ہے جیسے تو پھر سے میری چاہ میں ہے تو بھی رہ رہ کے مجھ کو یاد کرے میرا بھی دل تری پناہ میں ہے تیز بارش ہے اور چراغ مرا کیسا گھمسان اس سپاہ میں ہے دھوپ سر پر برہنہ پا بے گھر خود فراموشی تو گناہ میں ہے چادر شب ہے اور صف ماتم مضمحل کوئی رنج شاہ میں ہے

ik 'ajab sarkhushi nigaah mein hai

غزل · Ghazal

کیسے طوفان اس سفر میں ہیں جیسے کچھ حادثے نظر میں ہیں میرے بھی دل میں راکھ اڑتی ہے تیرے بھی خواب اس اثر میں ہیں وہ گھنا پیڑ ہو کہ سایہ طلب آخرش سب ہی چشم تر میں ہیں پیاس سے دم مرا بھی گھٹتا ہے شب کے سناٹے بھی خبر میں ہیں خواہش بے نوا ہے جب سے سوا تیرے افسانے ہر نگر میں ہیں

kaise tufaan is safar mein hain

غزل · Ghazal

نوک ہر خار پر جو خوں ٹھہرا مری ہستی میں تو جنوں ٹھہرا تری راہوں کو چن لیا دل نے پھر مرے خواب کا زبوں ٹھہرا جانے کس دھن میں چل رہی تھی ہوا خطۂ یاس میں سکوں ٹھہرا رنگ بدلے کئی زمانوں نے دل کی حالت کہ جوں کا توں ٹھہرا میں ہنسی بھی میں گڑگڑائی بھی وہ نہ یوں ٹھہرا اور نہ یوں ٹھہرا کیا کہا تو نے دل گرفتہ سے پرچم آس سرنگوں ٹھہرا مضمحل تھا کوئی بہت کل رات پھر طلسمات کا فسوں ٹھہرا

nok-e-har-khaar par jo khuun Thahraa

غزل · Ghazal

نہ رمز میں کسی معنی میں نہ سوال میں ہے یہ میرا کھویا ہوا دل ترے خیال میں ہے نہ اب سکون ملے نا اسے قرار کہیں نہ اب خموش ہے دل اور نہ عرض حال میں ہے تری جبیں پہ جو اک بار جگمگایا تھا وہ اک ستارہ میرے لمحۂ وصال میں ہے پلٹ کے تو نے جو دیکھا تو یوں لگا مجھ کو کہ میرے پیار کا حاصل ترے کمال میں ہے جو بے قرار تھی کہنے کو وہ زباں گنگ ہے نہ زیست رہ گئی اس میں نہ یہ ملال میں ہے

na ramz mein kisi maa'ni mein na savaal mein hai

Similar Poets