SHAWORDS
Zafar Gorakhpuri

Zafar Gorakhpuri

Zafar Gorakhpuri

Zafar Gorakhpuri

poet
20Sher
20Shayari
8Ghazal

Sherشعر

See all 20

Popular Sher & Shayari

40 total

Ghazalغزل

See all 8
غزل · Ghazal

thi alag raah magar tark mohabbat nahin ki

تھی الگ راہ مگر ترک محبت نہیں کی اس نے بھی سوچا بہت ہم نے بھی عجلت نہیں کی تو نے جو درد کی دولت ہمیں دی تھی اس میں کچھ اضافہ ہی کیا ہم نے خیانت نہیں کی زاویہ کیا ہے جو کرتا ہے تجھے سب سے الگ کیوں ترے بعد کسی اور کی حسرت نہیں کی آئے اور آ کے چلے بھی گئے کیا کیا موسم تم نے دروازہ ہی وا کرنے کی ہمت نہیں کی اپنے اطوار میں کتنا بڑا شاطر ہوگا زندگی تجھ سے کبھی جس نے شکایت نہیں کی ایک اک سانس کا اپنے سے لیا سخت حساب ہم بھی کیا تھے کبھی خود سے بھی مروت نہیں کی

غزل · Ghazal

badan kajlaa gayaa to dil ki taabaani se niklungaa

بدن کجلا گیا تو دل کی تابانی سے نکلوں گا میں سورج بن کے اک دن اپنی پیشانی سے نکلوں گا نظر آ جاؤں گا میں آنسوؤں میں جب بھی روؤگے مجھے مٹی کیا تم نے تو میں پانی سے نکلوں گا تم آنکھوں سے مجھے جاں کے سفر کی مت اجازت دو اگر اترا لہو میں پھر نہ آسانی سے نکلوں گا میں ایسا خوبصورت رنگ ہوں دیوار کا اپنی اگر نکلا تو گھر والوں کی نادانی سے نکلوں گا ضمیر وقت میں پیوست ہوں میں پھانس کی صورت زمانہ کیا سمجھتا ہے کہ آسانی سے نکلوں گا یہی اک شے ہے جو تنہا کبھی ہونے نہیں دیتی ظفرؔ مر جاؤں گا جس دن پریشانی سے نکلوں گا

غزل · Ghazal

iraada ho aTal to moajaza aisaa bhi hotaa hai

ارادہ ہو اٹل تو معجزہ ایسا بھی ہوتا ہے دیے کو زندہ رکھتی ہے ہوا ایسا بھی ہوتا ہے سنائی دے نہ خود اپنی صدا ایسا بھی ہوتا ہے میاں تنہائی کا اک سانحہ ایسا بھی ہوتا ہے چھڑے ہیں تار دل کے خانہ بربادی کے نغمے ہیں ہمارے گھر میں صاحب رت جگا ایسا بھی ہوتا ہے بہت حساس ہونے سے بھی شک کو راہ ملتی ہے کہیں اچھا تو لگتا ہے برا ایسا بھی ہوتا ہے کسی معصوم بچے کے تبسم میں اتر جاؤ تو شاید یہ سمجھ پاؤ خدا ایسا بھی ہوتا ہے زباں پر آ گئے چھالے مگر یہ تو کھلا ہم پر بہت میٹھے پھلوں کا ذائقہ ایسا بھی ہوتا ہے

غزل · Ghazal

ishq mein kyaa kyaa mere junun ki ki na buraai logo ne

عشق میں کیا کیا میرے جنوں کی کی نہ برائی لوگو نے کچھ تم نے بدنام کیا کچھ آگ لگائیں لوگو نے میرے لہو کے رنگ سے چمکی مہندی کتنے ہاتھوں پر شہر میں جس دن قتل ہوا میں عید منائی لوگو نے ہم ہی ان کو بام پے لائے اور ہم ہی محروم رہے پردہ اپنے نام سے اٹھا آنکھ ملائی لوگوں نے لوگوں کا بھی احسان ہے ہم پر ہم تیرے بھی شکر گزار تیری نظر نے مارا ہم کو لاش اٹھائی لوگو نے لوگوں نے ارمان نکالے ہمیں ہی بگڑی راس نہ آئی ہم کو ظفرؔ کل شیخ سمجھ کر خوب پلائی لوگوں نے

غزل · Ghazal

din ko bhi itnaa andheraa hai mire kamre mein

دن کو بھی اتنا اندھیرا ہے مرے کمرے میں سایہ آتے ہوئے ڈرتا ہے مرے کمرے میں غم تھکا ہارا مسافر ہے چلا جائے گا کچھ دنوں کے لیے ٹھہرا ہے مرے کمرے میں صبح تک دیکھنا افسانہ بنا ڈالے گا تجھ کو اک شخص نے دیکھا ہے مرے کمرے میں در بہ در دن کو بھٹکتا ہے تصور میرا ہاں مگر رات کو رہتا ہے مرے کمرے میں چور بیٹھا ہے کہاں سوچ رہا ہوں میں ظفرؔ کیا کوئی اور بھی کمرہ ہے مرے کمرے میں

غزل · Ghazal

dekhein qarib se bhi to achchhaa dikhaai de

دیکھیں قریب سے بھی تو اچھا دکھائی دے اک آدمی تو شہر میں ایسا دکھائی دے اب بھیک مانگنے کے طریقے بدل گئے لازم نہیں کہ ہاتھ میں کاسہ دکھائی دے نیزے پہ رکھ کے اور مرا سر بلند کر دنیا کو اک چراغ تو جلتا دکھائی دے دل میں ترے خیال کی بنتی ہے اک دھنک سورج سا آئنے سے گزرتا دکھائی دے چل زندگی کی جوت جگائے عجب نہیں لاشوں کے درمیاں کوئی رستہ دکھائی دے کیا کم ہے کہ وجود کے سناٹے میں ظفرؔ اک درد کی صدا ہے کہ زندہ دکھائی دے

Similar Poets