fan pe chaahe 'ubur ho haasil
ek khaami hunar mein rahti hai

Zubair Khayali
Zubair Khayali
Zubair Khayali
Popular Shayari
4 totalintihaa ke qarib hai duniyaa
aadmi aakhiri sadi kaa huun
gard-aalud hain kitaabein sab
mar rahi hai asaas kamre mein
'ajab haalat hui apni ganvaa kar ek shai ko
use DhunDaa vahaan par bhi jahaan rakkhaa nahin thaa
Ghazalغزل
حالات نے ذرا بھی سنورنے نہیں دیا کوئی بھی کام ڈھنگ سے کرنے نہیں دیا محفوظ ہیں نگاہ میں اب بھی اسی طرح چاہت کا کوئی لمحہ بکھرنے نہیں دیا افلاس کے عمیق سمندر نے دوستو مجھ کو ڈبویا یوں کہ ابھرنے نہیں دیا رکھتا ہوں طیش میں بھی مقابل کی آبرو خود کو کبھی بھی حد سے گزرنے نہیں دیا کچھ عزم ہیں خیالیؔ ادھورے پڑے ہوئے مجھ کو اسی خیال نے مرنے نہیں دیا
haalaat ne zaraa bhi sanvarne nahin diyaa
کھیل دنیائے عارضی کا ہوں ایک کردار زندگی کا ہوں مجھ کو رکھا گیا اندھیرے میں میں بھی حق دار روشنی کا ہوں انتہا کے قریب ہے دنیا آدمی آخری صدی کا ہوں دل کو احساس ہو گیا تیرا معترف تیری دوستی کا ہوں میں نے غربت میں علم سیکھا ہے میں تو مقروض مفلسی کا ہوں پر نہ ہوگا جو میرے بعد کبھی ایک ایسا خلا کمی کا ہوں میرا دشمن نہیں خیالیؔ کوئی دوست بھی میں کسی کسی کا ہوں
khel duniyaa-e-'aarzi kaa huun





