SHAWORDS
Aatif Waheed Yasir

Aatif Waheed Yasir

Aatif Waheed Yasir

Aatif Waheed Yasir

poet
4Shayari
4Ghazal

Popular Shayari

4 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

رہزنوں کے ہاتھ سارا انتظام آیا تو کیا پھر وفا کے مجرموں میں میرا نام آیا تو کیا میرے قاتل تجھ کو آخر کون سمجھائے یہ بات پر شکستہ ہو کے کوئی زیر دام آیا تو کیا پھر وہ بلوایا گیا ہے کربلائے عصر میں کوفیوں کو پھر سے شوق اہتمام آیا تو کیا کھو چکی ساری بصیرت سو چکے اہل کتاب آسمانوں سے کوئی تازہ پیام آیا تو کیا جب کہ ان آنکھوں کی مشعل بام پر روشن نہیں شہر میں یاسرؔ کوئی ماہ تمام آیا تو کیا

rahzanon ke haath saaraa intizaam aayaa to kyaa

41 views

غزل · Ghazal

آنکھوں کو نقش پا ترا دل کو غبار کر دیا ہم نے وداع یار کو اپنا حصار کر دیا اس کی چھون سے جل اٹھا میرے بدن کا روم روم مجھ کو تو دست یار نے جیسے چنار دیا کس کے بدن کی نرمیاں ہاتھوں کو گدگدا گئیں دشت فراق یار کو پہلوئے یار کر دیا اب کے تو مجھ پہ اس طرح ساقی ہوا ہے مہرباں سارے دکھوں کو چوم کر مے کا خمار کر دیا مانا سخن تری عطا پھر بھی کمال ہے مرا میں نے ترے جمال کو رشک بہار کر دیا مجھ سے گلہ بجا مگر تم بھی کبھی یہ سوچنا مجھ کو انا کے رخش پر کس نے سوار کر دیا ظلمت ہجر میں سدا اس نے دیا ہے حوصلہ اب کے مگر بجھا دیا اس نے بھی ہار کر دیا

aankhon ko naqsh-e-paa tiraa dil ko ghubaar kar diyaa

41 views

غزل · Ghazal

تری دوستی کا کمال تھا مجھے خوف تھا نہ ملال تھا مرا روم روم تھا حیرتی مرا دل بھی محو دھمال تھا کوئی شاخ گریہ لپٹ گئی مرے سوکھتے ہوئے جسم سے میں خزاں کی رت میں ہرا ہوا یہ ''درود'' ہی میں کمال تھا ابھی ریگ دشت پہ ثبت ہیں سبھی نقش میرے سجود کے وہ جو معرکے کا سبب ہوا وہی حرف حق مری ڈھال تھا مری راکھ میں تھیں کہیں کہیں میرے ایک خواب کی کرچیاں میرے جسم و جاں میں چھپا ہوا تری قربتوں کا خیال تھا انہی حیرتوں میں بسر ہوئی نہ خبر ہوئی کہ سحر ہوئی یہ تمام عرصۂ زندگی کہ محیط شام وصال تھا

tiri dosti kaa kamaal thaa mujhe khauf thaa na malaal thaa

41 views

غزل · Ghazal

گفتگو کرنے لگے ریت کے انبار کے ساتھ دوستی ہو گئی آخر مری اشجار کے ساتھ عشق جیسے کہیں چھونے سے بھی لگ جاتا ہو کون بیٹھے گا بھلا آپ کے بیمار کے ساتھ صاحبو مجھ کو ابھی رقص نہیں آتا ہے جھوم لیتا ہوں فقط شام کے آثار کے ساتھ یار کچھ بول مجھے کچھ تو یقیں آ جائے میں تجھے دیکھتا ہوں دیدۂ بیدار کے ساتھ صف سے نکلا مرا سالار رجز پڑھتے ہوئے اور پھر میری طرف چل پڑا اغیار کے ساتھ

guftugu karne lage ret ke ambaar ke saath

41 views

Similar Poets