SHAWORDS
Afsar Mahpuri

Afsar Mahpuri

Afsar Mahpuri

Afsar Mahpuri

poet
8Shayari
9Ghazal

Popular Shayari

8 total

Ghazalغزل

See all 9
غزل · Ghazal

غم حیات کے پیش و عقب نہیں پڑھتا یہ دور وہ ہے جو شعر و ادب نہیں پڑھتا کوئی تو بات ہے روداد خون ناحق میں کہیں کہیں سے وہ پڑھتا ہے سب نہیں پڑھتا کسی کا چہرۂ تاباں کہ ماہ رخشندہ جو پڑھنے والا ہے قرآں وہ کب نہیں پڑھتا وہ کون ہے جو تجھے رات دن نہیں لکھتا وہ کون ہے جو تجھے روز و شب نہیں پڑھتا وہ اب تو اس قدر اظہار حق سے ڈرتا ہے اگر لکھا ہو کہیں لب تو لب نہیں پڑھتا نہ جانے ان دنوں کیا ہو گیا ہے ساقی کو نگاہ رند میں حسن طلب نہیں پڑھتا اسی کا رنگ ہے افسرؔ اسی کی خوشبو ہے مرا کلام کوئی بے سبب نہیں پڑھتا

gham-e-hayaat ke pesh-o-aqab nahin paDhtaa

41 views

غزل · Ghazal

ان سے ہر حال میں تم سلسلہ جنباں رکھنا کچھ مداوائے غم گردش دوراں رکھنا اپنے قابو میں ذرا گیسوئے پیچاں رکھنا راس آتا نہیں دنیا کو پریشاں رکھنا اس اندھیرے میں بھٹک جائیں نہ یادیں ان کی اپنی مژگاں پہ چراغوں کو فروزاں رکھنا آج کل بکتے ہیں بازار میں انساں کے ضمیر تم ہو انسان تو پھر وقعت انساں رکھنا داغ دل کے ہیں سلامت تو کوئی بات نہیں تیرگی لاکھ سہی صبح کا امکاں رکھنا موسم شہر نگاراں کا کوئی ٹھیک نہیں گوشۂ دل میں کوئی آتش سوزاں رکھنا تم سے سچ پوچھو تو اتنی ہے گزارش میری اپنے افسرؔ کو خزاں میں بھی غزل خواں رکھنا

un se har haal mein tum silsila-jumbaan rakhnaa

41 views

غزل · Ghazal

سرشک غم کی روانی تھمی ہے مشکل سے جو بات کہنی تھی ان سے کہی ہے مشکل سے نہ جانے اہل جنوں پر اب اور کیا گزرے ابھی تو فصل بہاراں کٹی ہے مشکل سے شب فراق نہ پوچھو کہ کس طرح گزری سحر ہوئی تو ہے لیکن ہوئی ہے مشکل سے لگا ہوا ہے یہ دھڑکا کہ بجھ نہ جائے کہیں ہوا میں شمع محبت جلی ہے مشکل سے کہاں تھی منزل مقصود اپنی قسمت میں کسی کی راہ گزر بھی ملی ہے مشکل سے

sarishk-e-gham ki ravaani thami hai mushkil se

41 views

غزل · Ghazal

وہ ہماری سمت اپنا رخ بدلتا کیوں نہیں رات تو گزری مگر سورج نکلتا کیوں نہیں ٹھیک اٹھتے ہیں قدم بھی راہ بھی ہموار ہے بوجھ اپنی زندگی کا پھر سنبھلتا کیوں نہیں جس طرح وہ چاہتا ہے ڈھال لیتا ہے ہمیں وہ ہمارے دل کے پیمانے میں ڈھلتا کیوں نہیں کیا محبت میں کبھی ہوتی ہے ایسی کیفیت وہ قریب جاں ہے لیکن دل بہلتا کیوں نہیں آدمی کے دل کا جوہر یوں تو ایماں ہے مگر آج کل بازار میں سکہ یہ چلتا کیوں نہیں جانے کیسی ہیں یہ زنجیریں ہمارے پاؤں میں گرمئ رفتار سے لوہا پگھلتا کیوں نہیں اس مآل شوق پر سب ہاتھ ملتے ہیں مگر تو کبھی افسرؔ کف افسوس ملتا کیوں نہیں

vo hamaari samt apnaa rukh badaltaa kyuun nahin

41 views

غزل · Ghazal

شب کو پازیب کی جھنکار سی آ جاتی ہے بیچ میں پھر کوئی دیوار سی آ جاتی ہے ان کا انداز نظر دیکھ کے محفل میں کبھی مجھ میں بھی جرأت اظہار سی آ جاتی ہے اس ادا سے کبھی چلتی ہے نسیم سحری خشک پتوں میں بھی رفتار سی آ جاتی ہے ہم تو اس وقت سمجھتے ہیں کہ آتی ہے بہار دشت سے جب کوئی جھنکار سی آ جاتی ہے

shab ko paazeb ki jhankaar si aa jaati hai

40 views

غزل · Ghazal

کیا بتائیں حال دل ان کی شناسائی کے بعد حبس بڑھتا ہی چلا جاتا ہے پروائی کے بعد ایک مدت پر خیال ان کا کہاں سے آ گیا کتنی اچھی انجمن لگتی ہے تنہائی کے بعد جب نظر آیا نہ ساحل ان کی چشم ناز میں کیا دکھائی دے گا وہ دریا کی گہرائی کے بعد در بدر کی ٹھوکریں کھائیں محبت میں تو کیا ہو گئے ہم محترم کچھ اور رسوائی کے بعد ہم کہاں ہوں گے نہ جانے اس تماشا گاہ میں کس تماشائی سے پہلے کس تماشائی کے بعد ان کے بارے میں فقط اتنا ہمیں معلوم ہے اب وہ رہتے ہیں ہمارے دل کی انگنائی کے بعد خوب ہے افسرؔ ہمیں اپنی حقیقت کی خبر کیا ہمارا نالۂ دل ان کی شہنائی کے بعد

kyaa bataaein haal-e-dil un ki shanaasaai ke baad

40 views

Similar Poets