SHAWORDS
Afzaal Firdaus

Afzaal Firdaus

Afzaal Firdaus

Afzaal Firdaus

poet
7Shayari
8Ghazal

Popular Shayari

7 total

Ghazalغزل

See all 8
غزل · Ghazal

دریچے میں ستارا جاگتا ہے مرا کمرہ بھی سارا جاگتا ہے سمندر اور مانجھی سو گئے ہیں سمندر کا کنارا جاگتا ہے شکاری گھات میں بیٹھے ہوئے ہیں سراسیمہ چکارا جاگتا ہے عجب بے چینیاں پھیلی ہوئی ہیں کہ شب بھر شہر سارا جاگتا ہے تمہیں مل جائے تو اس کو بتانا کوئی قسمت کا مارا جاگتا ہے تھکے ہارے مسافر سو گئے ہیں فقط قطبی ستارا جاگتا ہے

dariche mein sitaaraa jaagtaa hai

41 views

غزل · Ghazal

کر بھی لوں اگر خواب کی تعبیر کوئی اور سینے میں اتر جائے گی شمشیر کوئی اور اب اشک ترے روک نہیں پائیں گے مجھ کو اب ڈال مرے پاؤں میں زنجیر کوئی اور میں شب سے نہیں دن کی ہلاکت سے ڈرا ہوں اب میرے لیے بھیجنا تنویر کوئی اور اب تیری محبت سے بھی کچھ کام نہ ہوگا اب ڈھونڈ مرے واسطے اکسیر کوئی اور اے میرے مصور نہیں یہ میں تو نہیں ہوں یہ تو نے بنا ڈالی ہے تصویر کوئی اور اس بار مجھے عشق کا آزار نہیں ہے اس بار محبت میں ہے دلگیر کوئی اور

kar bhi luun agar khvaab ki taabir koi aur

41 views

غزل · Ghazal

ڈوب گیا ہے ایک ستارہ آنکھوں میں ٹھہر گیا ہے نقش تمہارا آنکھوں میں پتھرائی ہیں آنکھیں غم کی شدت سے رکا ہوا ہے موسم سارا آنکھوں میں وہ لوگوں کے ساتھ ہنسی میں شامل تھی پھیل گیا لیکن مسکارا آنکھوں میں میں نے اس کی آنکھوں میں چہرہ دیکھا اس نے اپنا روپ سنوارا آنکھوں میں بہت دنوں سے ہم کو نیند نہیں آئی تم نے کیسا خواب اتارا آنکھوں میں چاروں جانب پانی کی پہنائی ہے کہیں نہیں ہے کوئی کنارا آنکھوں میں لیے ہوئے پھرتا ہوں ایک زمانے سے تیرے چہرے کا لشکارا آنکھوں میں

Duub gayaa hai ek sitaara aankhon mein

40 views

غزل · Ghazal

دیواروں میں در ہوتا تو اچھا تھا اپنا کوئی گھر ہوتا تو اچھا تھا اس کا رنگیں آنچل اوڑھ کے سو جاتے اور ایسا اکثر ہوتا تو اچھا تھا رنگ آ جاتے مٹھی میں جگنو بن کر خوشبو کا پیکر ہوتا تو اچھا تھا بادل پربت جھرنے پیڑ پرندے چپ وہ بھی ساتھ اگر ہوتا تو اچھا تھا کیوں آوارہ پھرتے سونی گلیوں میں کوئی اگر گھر پر ہوتا تو اچھا تھا

divaaron mein dar hotaa to achchhaa thaa

40 views

غزل · Ghazal

جب اپنوں سے دور پرائے دیس میں رہنا پڑتا ہے سان گمان نہ ہوں جس کا وہ دکھ بھی سہنا پڑتا ہے خود کو مارنا پڑتا ہے اس آٹے دال کے چکر میں دو کوڑی کے آدمی کو بھی صاحب کہنا پڑتا ہے بنجر ہوتی جاتی ہو جب پل پل یادوں کی وادی دریا بن کر اپنی ہی آنکھوں سے بہنا پڑتا ہے محرومی کی چادر اوڑھے تنہا قیدی کی مانند خالم خالی دیواروں کے اندر رہنا پڑتا ہے باتیں کرنی پڑتی ہیں دیوار پہ بیٹھے کوے سے اس چڑیا سے سارے دن کا قصہ کہنا پڑتا ہے

jab apnon se duur paraae des mein rahnaa paDtaa hai

40 views

غزل · Ghazal

اس طرح ستایا ہے پریشان کیا ہے گویا کہ محبت نہیں احسان کیا ہے تجھ کو ہی نہیں مجھ کو بھی حیران کیا ہے اس دل نے بڑا ہم کو پریشان کیا ہے سوچا تھا کہ تم دوسروں جیسے نہیں ہو گے تم نے بھی وہی کام مری جان کیا ہے ہر روز سجاتے ہیں تری یاد کے غنچے آنکھوں کو ترے ہجر میں گلدان کیا ہے مشکل تھا بہت میرے لیے ترک تعلق یہ کام بھی تم نے مرا آسان کیا ہے یہ دل کا نگر ایسے تو ویران تھا کب سے لا ریب اسے آپ نے سنسان کیا ہے یہ عزت و ناموس سبھی اس کی عطا ہے وہ جس نے گڑریے کو بھی سلطان کیا ہے

is tarah sataayaa hai pareshaan kiyaa hai

40 views

Similar Poets