SHAWORDS
Ahmad Muaz

Ahmad Muaz

Ahmad Muaz

Ahmad Muaz

poet
8Shayari
8Ghazal

Popular Shayari

8 total

Ghazalغزل

See all 8
غزل · Ghazal

جو کہا اس نے مجھے پیار میں تبدیل کیا اس کی ہر بات کو اشعار میں تبدیل کیا ہم نے اخلاص کے انمول نگینے پا کر کثرت بزم کو دو چار میں تبدیل کیا ہجر کے خوف کو امکان میں رکھ کر ہم نے خواہش وصل کو بیکار میں تبدیل کیا ساری خوشیوں کا ملن ایک جگہ پر تھا معاذؔ جب ترے ہجر کو تہوار میں تبدیل کیا

jo kahaa us ne mujhe pyaar mein tabdil kiyaa

40 views

غزل · Ghazal

بچ کے جائیں بھی کہاں جان کو آئی ہوئی ہے آگ ایسی ہے کہ اپنوں کی لگائی ہوئی ہے تجھ پہ لازم ہے کچھ اچھا کرے اس کی خاطر اس نے امید اگر تجھ سے لگائی ہوئی ہے قہقہے کتنے ہی چھینے گی اتر کر مجھ میں جو اداسی مرے اعصاب پہ چھائی ہوئی ہے ورنہ ہر سمت اندھیرا نظر آنا تھا معاذؔ اس نے صد شکر کوئی شمع جلائی ہوئی ہے

bach ke jaaein bhi kahaan jaan ko aai hui hai

40 views

غزل · Ghazal

یہی تو اک خرابی ہے تمہاری سبھی کو دستیابی ہے تمہاری وہاں تک کا نظارہ پہلے کر لوں جہاں تک بے حجابی ہے تمہاری ہمارا کام ہے ناکام ہونا اور اس میں کامیابی ہے تمہاری طبیعت ٹھیک ہو تو کس طرح ہو کہ نیت میں خرابی ہے تمہاری

yahi to ik kharaabi hai tumhaari

40 views

غزل · Ghazal

ہمارے ہاتھ جو آتے نہیں ہیں اگر آ جائیں تو جاتے نہیں ہیں جنہیں ہم دیکھتے رہتے ہیں گھنٹوں انہیں اک آنکھ بھی بھاتے نہیں ہیں کسی دن دل میاں دو لخت ہوں گے اگر آپ ان کو سمجھاتے نہیں ہیں سوال ایسے ہی کر لیتا ہوں ان سے انہیں ویسے جواب آتے نہیں ہیں معاذؔ اس واسطے جھکتے نہیں ہم جو سیدھے ہوں وہ بل کھاتے نہیں ہیں

hamaare haath jo aate nahin hain

40 views

غزل · Ghazal

تو گزر جا اے مرے خواب طلسمات کی رات ورنہ ٹھہرا ہی رہوں گا میں یہاں رات کی رات صبح تک اس نے بھی افلاک میں کھو جانا ہے وہ ستارہ جو چمکتا ہے یہاں رات کی رات کیا اجازت ہے کہ اظہار تمنا کر لوں آپ کے در پہ میں آیا ہوں مناجات کی رات چاند تاروں کو اشاروں پہ نچاتا ہے معاذؔ تیرے آنے پہ سجاتا ہے ملاقات کی رات

tu guzar jaa ai mire khvaab-e-tilismaat ki raat

40 views

غزل · Ghazal

بظاہر کچھ نہیں قصہ ہمارا پس تصویر ہے چہرہ ہمارا خرابی ہے ستاروں میں ہمارے جسے چاہیں نہیں ہوتا ہمارا کوئی شیشہ نہیں جو ٹوٹ جائے بہت مضبوط ہے رشتہ ہمارا کہاں ہیں ہم کہیں بھی تو نہیں ہیں کہاں رکھا گیا ہونا ہمارا نظر بھر کر تجھے ہم دیکھتے ہیں مگر یہ دل نہیں بھرتا ہمارا جہاں ہر چیز کو ہونا فنا ہے وہاں پر کیا تمہارا کیا ہمارا

ba-zaahir kuchh nahin qissa hamaaraa

40 views

Similar Poets