SHAWORDS
Ahmad Rizwan

Ahmad Rizwan

Ahmad Rizwan

Ahmad Rizwan

poet
8Shayari
9Ghazal

Popular Shayari

8 total

Ghazalغزل

See all 9
غزل · Ghazal

آتا ہی نہیں ہونے کا یقیں کیا بات کروں ہے دور بہت وہ خواب نشیں کیا بات کروں کیا بات کروں جو عکس تھا میری آنکھوں میں وہ چھوڑ گیا اک شام کہیں کیا بات کروں کیا بات کروں جو گھڑیاں میری ہم دم تھیں وہ گھڑیاں ہی آزار بنیں کیا بات کروں کیا بات کروں مرے ساتھی مجھ سے چھوٹ گئے وہ لوگ نہیں وہ خواب نہیں کیا بات کروں کیا بات کروں یہ لوگ بھلا کب سنتے ہیں سب باتیں اندر ڈوب گئیں کیا بات کروں کیا بات کروں اپنوں کی جتنی لاشیں تھیں مرے سینے میں سب آن گریں کیا بات کروں کیا بات کروں جو باتیں تم سے کرنی تھیں اب ان باتوں کا وقت نہیں کیا بات کروں کیا بات کروں کبھی پانی باتیں کرتا تھا یہ دریا اس کی خشک زمیں کیا بات کروں کیا بات کروں صحرا میں چاند اکیلا ہے اور میرے ساتھ بھی کوئی نہیں کیا بات کروں کیا بات کروں رضوانؔ کہ رونا آتا ہے سب باتیں اس کی بات سے تھیں کیا بات کروں

aataa hi nahin hone kaa yaqin kyaa baat karun

41 views

غزل · Ghazal

میں خاک ہو رہا ہوں یہاں خاکدان میں وہ رنگ بھر رہا ہے ادھر آسمان میں یہ کون بولتا ہے مرے دل کے اندروں آواز کس کی گونجتی ہے اس مکان میں پھر یوں ہوا کہ زمزمہ پرداز ہو گئی وہ عندلیب اور کسی گلستان میں اڑتی ہے خاک دل کے دریچوں کے آس پاس شاید مکین کوئی نہیں اس مکان میں یوں ہی نہیں رکا تھا ذرا دیر کو سفر دیوار آ گئی تھی کوئی درمیان میں اک خواب کی تلاش میں نکلا ہوا وجود شاید پہنچ چکا ہے کسی داستان میں احمدؔ تراشتا ہوں کہیں بعد میں اسے تصویر دیکھ لیتا ہوں پہلے چٹان میں

main khaak ho rahaa huun yahaan khaak-daan mein

40 views

غزل · Ghazal

بات کرنے کا نہیں سامنے آنے کا نہیں وہ مجھے میری اذیت سے بچانے کا نہیں دور اک شہر ہے جو پاس بلاتا ہے مجھے ورنہ یہ شہر کہیں چھوڑ کے جانے کا نہیں کیا یوں ہی رات کے پہلو میں کٹے گی یہ حیات کیا کوئی شہر کے لوگوں کو جگانے کا نہیں اجنبی لوگ ہیں میں جن میں گھرا رہتا ہوں آشنا کوئی یہاں میرے فسانے کا نہیں یہ جو اک شہر ہے یہ جس پہ تصرف ہے مرا میں یہاں کوئی بھی دیوار بنانے کا نہیں بعد مدت کے جو آیا تھا وہی لوٹ گیا اب یہاں کوئی چراغوں کو جلانے کا نہیں آنے والی ہے نئی صبح ذرا دیر کے بعد کیا کوئی راہ تمنا کو سجانے کا نہیں

baat karne kaa nahin saamne aane kaa nahin

40 views

غزل · Ghazal

کسی کو چھوڑ دیتا ہوں کسی کے ساتھ چلتا ہوں میں چلتا ہوں تو پھر وابستگی کے ساتھ چلتا ہوں ستارے بانٹنے والے کسی پل لوٹ آئیں گے چلو کچھ دیر یوں ہی تیرگی کے ساتھ چلتا ہوں مجھے یہ کیا پڑی ہے کون میرا ہم سفر ہوگا ہوا کے ساتھ گاتا ہوں ندی کے ساتھ چلتا ہوں وہ کہتے ہیں زمانہ تیز ہے لمبی مسافت ہے محبت کا ستارا ہوں سبھی کے ساتھ چلتا ہوں بدلتے موسموں کا خواب ہوں کتنے زمانوں سے یہاں میں کاروان زندگی کے ساتھ چلتا ہوں مناظر روک لیتے ہیں مرے اٹھتے قدم احمدؔ ذرا سا بھی اگر بیگانگی کے ساتھ چلتا ہوں

kisi ko chhoD detaa huun kisi ke saath chaltaa huun

40 views

غزل · Ghazal

مسافتوں کا کبھی اختتام کر مجھ میں اے باد عصر کبھی تو قیام کر مجھ میں ازل کی آنکھ میں جو تو نے رکھ دیا تھا کبھی اس ایک خواب کا منظر تمام کر مجھ میں ہے ایستادہ بچانے کے واسطے کوئی مرے وجود کی دیوار تھام کر مجھ میں میں تیرے سامنے تنہا کھڑا ہوں حسن ازل شعور خلق سے ہٹ کر کلام کر مجھ میں

masaafaton kaa kabhi ikhtitaam kar mujh mein

40 views

غزل · Ghazal

ابد کا راستہ معلوم ہو جائے گا مجھ میں کوئی دن آسماں معدوم ہو جائے گا مجھ میں ستارے سلسلہ در سلسلہ روشن رہیں گے مگر اک آئنہ مغموم ہو جائے گا مجھ میں کوئی پوچھے گا مجھ سے رات کی ساری کہانی کوئی آواز سے محروم ہو جائے گا مجھ میں طلسم خواب بھی کھل جائے گا اس روز احمدؔ عیاں ہر بات کا مفہوم ہو جائے گا مجھ میں

abad kaa raasta maalum ho jaaegaa mujh mein

40 views

Similar Poets