zindagi kaa har ik gham uThaate hue
main sanbhalne lagaa laDkhaDaate hue

Ahmed Arsalan
Ahmed Arsalan
Ahmed Arsalan
Popular Shayari
1 totalGhazalغزل
رات بھر انتظار اس نے کیا خود کو کیوں بے قرار اس نے کیا یہ سمجھنے میں ہو گئی تاخیر کس قدر سچا پیار اس نے کیا میری کمیاں گنا کے محفل میں کیوں مجھے شرمسار اس نے کیا زد میں طوفاں کی تھی مری کشتی کس سلیقے سے پار اس نے کیا یہ بھی کیا کم ہے ارسلان احمدؔ آپ پر اعتبار اس نے کیا
raat-bhar intizaar us ne kiyaa
40 views
آج کل گھر میں تیرگی ہے بہت اک فقط آپ کی کمی ہے بہت میں نے دیکھا ہے خواب میں تجھ کو تیرے چہرے پہ تازگی ہے بہت تیری آنکھوں سے دیکھ لوں دنیا تیری آنکھوں میں روشنی ہے بہت جس کا مطلب نہ کوئی معنی ہے آج کل ایسی شاعری ہے بہت سوچ کر بات اس سے تم کرنا سادہ انساں وہ فلسفی ہے بہت ہم بھی واقف ہیں خوئے احمدؔ سے اس کی فطرت میں سادگی ہے بہت
aaj-kal ghar mein tirgi hai bahut
40 views
عاشقی اپنی جگہ ہے دل لگی اپنی جگہ ہنس کے ملتا ہوں میں اس سے دشمنی اپنی جگہ دیکھنے کو دیکھئے گا یہ تماشا شوق سے ساحری اپنی جگہ ہے شاعری اپنی جگہ یہ سمجھنے میں ہوئی ہے دیر بھی شاید مجھے طمطراق اپنی جگہ ہے سادگی اپنی جگہ کیا حرج ہے جگنوؤں سے دوستی گر ہو گئی روشنی اپنی جگہ ہے چاندنی اپنی جگہ جگنوؤں سے دوستی پر کیوں خفا ہیں آپ لوگ روشنی اپنی جگہ ہے چاندنی اپنی جگہ کس طرح جینا ہے احمدؔ یہ سلیقہ سیکھ لو جی کے مرنا ہے کسی دن زندگی اپنی جگہ
'aashiqi apni jagah hai dil-lagi apni jagah
40 views
وہ مجھ سے اس قدر سہما ہوا ہے خدا جانے اسے یہ کیا ہوا ہے میں تیرے روبرو ہوں یار پھر بھی ترا چہرہ بہت اترا ہوا ہے مقدر ہے کہ پھر میری خطائیں غموں نے جو مجھے گھیرا ہوا ہے منانے کی اسے کوشش ہے جاری جو مجھ سے آج کل روٹھا ہوا ہے تصور میں بسا ہے کوئی شاید تبھی چہرہ ترا نکھرا ہوا ہے کوئی تو بات ہے ایسی یقیناً وہ انساں آج کل بدلا ہوا ہے وہ میری زندگی تھی زندگی ہے تبھی تو شہر میں چرچا ہوا ہے نہیں سنتا کسی کی بھی صدا وہ یہ حاکم قوم کا بہرا ہوا ہے سلیقے سے غزل لکھنی تھی احمدؔ مگر حالات نے جکڑا ہوا ہے
vo mujh se is qadar sahmaa huaa hai
40 views
ترے بچوں میں ایسی دل کشی معلوم ہوتی ہے کہ جیسے گل کے رخ پر تازگی معلوم ہوتی ہے میں سجدے میں جو گر جاتا ہوں مدہوشی کے عالم میں جہاں والوں کو شاید مے کشی معلوم ہوتی ہے بتاؤں کیا کہ جب سے مجھ سے نالاں ہیں وہ بد ظن ہیں بہت روٹھی ہوئی یہ زندگی معلوم ہوتی ہے تمہارے تلخ لہجے سے پتہ چلتا ہے یہ احمدؔ تمہیں مجھ سے کوئی ناراضگی معلوم ہوتی ہے
tire bachchon mein aisi dilkashi maa'lum hoti hai
40 views
جو لے کے ہاتھ میں اپنے تبر بھی آتا ہے ہر ایک ظلم کو وہ روند کر بھی آتا ہے تمام دن جو بھٹکتا ہے دشت و صحرا میں سنا ہے شام کو وہ بام پر بھی آتا ہے وہ ایک رند جو روتا ہے تیری چاہت میں اسی کی آنکھ میں خون جگر بھی آتا ہے میں اس فقیر سے رکھتا ہوں سلسلہ اپنا جہاں بڑے سے بڑا تاجور بھی آتا ہے اکیلے مجھ کو کہیں جانے وہ نہیں دیتا جہاں میں جاؤں وہاں ہم سفر بھی آتا ہے یہ سوکھا پیڑ نشانی ہے ایک قدرت کی خدا کے حکم سے اس میں ثمر بھی آتا ہے شکن سی آتی ہے احمدؔ کبھی جو ماتھے پر میں ایسے روتا ہوں چہرہ نکھر بھی آتا ہے
jo le ke haath mein apne tabar bhi aataa hai
40 views





