SHAWORDS
Ahtamam Sadiq

Ahtamam Sadiq

Ahtamam Sadiq

Ahtamam Sadiq

poet
29Sher
29Shayari
20Ghazal

Sherشعر

See all 29

Popular Sher & Shayari

58 total

Ghazalغزل

See all 20
غزل · Ghazal

kab kahaa tir-e-jigar paar buraa lagtaa hai

کب کہا تیر جگر پار برا لگتا ہے اس کی نظروں کا بھلا وار برا لگتا ہے اپنے بارے میں کہوں کچھ تو مجھے کہتی ہے گل کے پہلو میں کبھی خار برا لگتا ہے تیری گلیوں سے جو گزرا ہوں تو اب ہر رستہ خواہ کتنا بھی ہو ہموار برا لگتا ہے نیند کے مارے ہوئے دشت زدہ خوابوں کو یار ہر دیدۂ بیدار برا لگتا ہے تم نہیں ہو تو زمانے کو برا ہوں جیسے آئنے کے بنا زنگار برا لگتا ہے تجھ کو ہے علم کہ ہم جیسے جنوں زادوں کو کوئی ہو تیرا گرفتار برا لگتا ہے اتنا خاموش طبیعت ہوں ازل سے صادقؔ مجھ کو ہر صاحب گفتار برا لگتا ہے

غزل · Ghazal

ye shikasta saa jo kuchh haal mire andar hai

یہ شکستہ سا جو کچھ حال مرے اندر ہے کوئی تو ہے کہ جو پامال مرے اندر ہے میرے اندر تھا ترے ساتھ گزارا لمحہ اور اب تنہا مہ و سال مرے اندر ہے روز مرتا ہے کوئی بھوک سے میرے اندر ایسا لگتا ہے کہ بنگال مرے اندر ہے میرے چہرے پہ کوئی اور نہیں ہے چہرہ میرے ظاہر کا خد و خال مرے اندر ہے فکر در فکر جو رہ رہ کے الجھ پڑتا ہوں شدت غم کا کوئی جال مرے اندر ہے کیا کہا جان مری جائے گی فرقت کے تئیں یعنی وہ جو ہے مرا کال مرے اندر ہے سب لٹا کر بھی بھرا رہتا ہے دامن صادقؔ کیا غنی ہے یہ جو کنگال مرے اندر ہے

غزل · Ghazal

teri mahfil mein jo ham dard ke maare aae

تیری محفل میں جو ہم درد کے مارے آئے اہل دستار بھی دستار اتارے آئے کتنی مدت پہ مری جھیل کی ویرانی گئی کتنی مدت پہ یہاں پھر سے شکارے آئے جو سکوں تھے وہ سمندر نے سبھی دھار لئے اور دریاؤں کے دامن میں کنارے آئے اس نے اس بار نئی طرز کی کھیلی بازی میرے غم اب کے نئے روپ کو دھارے آئے اب اداسی ہے نہ وحشت ہے نہ غم ہے نہ قضا سانس آئے بھی تو پھر کس کے سہارے آئے آخری سانس تلک دنیا نہیں آئی سمجھ زندگی کے مجھے اب تک نہ گزارے آئے رقص وحشت وہ کیا ساری حدیں ٹوٹ گئیں اک ذرا دل کی طرف سے جو اشارے آئے اس سے بڑھ کر نہیں ہو سکتا محبت کا ثبوت سانس در سانس فقط آپ پہ ہارے آئے نفع نقصان ہو صادقؔ تو کریں بھی تفریق اپنے حصے تو خسارے ہی خسارے آئے

غزل · Ghazal

dil ki hasti kaa kyaa huaa hogaa

دل کی ہستی کا کیا ہوا ہوگا جب کوئی آئنہ ہوا ہوگا پہلے رخ کی چمک بڑھی ہوگی پھر کوئی حادثہ ہوا ہوگا مل گیا عشق تجھ کو تیرے ساتھ پھر کوئی معجزہ ہوا ہوگا درد بھی روٹھا ہے کئی دن سے مجھ سے کچھ تو برا ہوا ہوگا کیسے کرتا عدو مجھے مسمار یار میرا ملا ہوا ہوگا دیکھو کیا ہو گیا مکمل عشق دیکھو کرتا پھٹا ہوا ہوگا تیرا صادقؔ شکستہ سا ہے کہیں راستے میں پڑا ہوا ہوگا

غزل · Ghazal

jalne lag jaataa hai khvaabon kaa nagar shaam ke baa'd

جلنے لگ جاتا ہے خوابوں کا نگر شام کے بعد کتنا مشکل ہے یہ جذبوں کا سفر شام کے بعد عین ممکن ہے ملاقات مری وحشت سے ایسا کر تو کہ مرے دل میں اتر شام کے بعد حملہ زن ہجر کی بابت کوئی پوچھے مجھ سے لینے آئے تو کوئی میری خبر شام کے بعد دن کو تو یار کا ذکر اور ہجوم یاراں شام ہو جائے گی اس طور مگر شام کے بعد اک ترا روگ گھٹن اور سلگتے سائے ایسے ہو جاتا ہے یہ جسم کھنڈر شام کے بعد

غزل · Ghazal

tu jinhein kahtaa hai aaina-e-sahraai dikhaa

تو جنہیں کہتا ہے آئینۂ صحرائی دکھا میں کہیں ہوں کہ نہیں لا مجھے بینائی دکھا سانس رک جائے مری اتنی بھی تاخیر نہ کر اپنے بیمار پہ کچھ اپنی مسیحائی دکھا ناصحا دل پہ نہ گزری ہو تو باتیں نہ بنا جب کوئی چھوڑ کے جائے تو شکیبائی دکھا سوچ لو گھر سے نکلتے ہوئے اب کے عاشق پوچھتے پہلے ہیں آنچل میں تو کیا لائی دکھا جاننے والے نظر آئے ہزاروں لیکن اس بھرے شہر میں کوئی نہ شناسائی دکھا یوں ہی تو ہوتا نہیں عشق صحیفوں کا نزول پہلے غم جھیل یا پھر چشم تمنائی دکھا صرف دعووں سے کوئی بات نہیں بن سکتی لا کے صادقؔ سا کوئی اک سر سودائی دکھا

Similar Poets