SHAWORDS
Amit Sharma Meet

Amit Sharma Meet

Amit Sharma Meet

Amit Sharma Meet

poet
24Sher
24Shayari
25Ghazal

Sherشعر

See all 24

Popular Sher & Shayari

48 total

Ghazalغزل

See all 25
غزل · Ghazal

jab jazba ik baar jigar mein aataa hai

جب جذبہ اک بار جگر میں آتا ہے پھر سب اپنے آپ ہنر میں آتا ہے سب کی زد میں اک میرا ہی گھر ہے کیا روز نیا اک پتھر گھر میں آتا ہے کل میرے سائے میں اس کی شکل دکھی منظر ایسے پس منظر میں آتا ہے میں تنہا آتا ہوں محفل میں یاروں باقی ہر انساں لشکر میں آتا ہے لہجہ اس کا ہر جانب ہے مسلط یوں وہ بندہ ہر بار خبر میں آتا ہے دہشت اس لمحے کی دل میں اتنی ہے اکثر ہی وہ لمحہ ڈر میں آتا ہے میتؔ سبھی کا ساتھ یہاں پر دیتا ہے جو کوئی بھی بیچ سفر میں آتا ہے

غزل · Ghazal

na khuli aankhon se dahshat kaa nazaaraa dekhnaa

نہ کھلی آنکھوں سے دہشت کا نظارا دیکھنا جو ہمارا ہے اسے اوروں کا ہوتا دیکھنا روبرو اس کو نظر بھر دیکھ بھی سکتے نہیں ہائے کتنا دکھ بھرا ہے خود کو ایسا دیکھنا کیا عجب سا روگ بینائی کو میری لگ گیا ہر کسی چہرے میں بس اس کا ہی چہرہ دیکھنا عشق میں پتھرا چکی آنکھوں سے ہے مشکل بہت چاند کو ٹھہرے ہوئے پانی میں چلتا دیکھنا ہائے کیا منظر کشی ابھری ہے اس تصویر میں روتی آنکھوں سے کسی پیاسے کا دریا دیکھنا رات بھر بے چینیاں سونے نہیں دیتیں مجھے اور دن بھر رات کے ہونے کا رستہ دیکھنا موت ہم سے دو قدم کے فاصلے پر ہے کھڑی اب بہت دلچسپ ہوگا یہ تماشا دیکھنا

غزل · Ghazal

yuun apne dil ko bahlaane lage hain

یوں اپنے دل کو بہلانے لگے ہیں لپٹ کر خود کے ہی شانے لگے ہیں ہمیں تو موت بھی آساں نہیں تھی سو اب زندہ نظر آنے لگے ہیں اداسی اس قدر حاوی تھی ہم پر کہ خوش ہونے پہ اترانے لگے ہیں جو دیکھی اک شکاری کی اداسی پرندے لوٹ کر آنے لگے ہیں سلیقے سے لپٹ کر پاؤں سے اب یہ غم زنجیر پہنانے لگے ہیں غموں کی دھوپ بڑھتی جا رہی ہے خوشی کے پھول مرجھانے لگے ہیں فقط اب چند قدموں پہ ہے منزل مگر ہم ہیں کہ سستانے لگے ہیں

غزل · Ghazal

is miTTi ko aise khel khilaayaa ham ne

اس مٹی کو ایسے کھیل کھلایا ہم نے خود کو روز بگاڑا روز بنایا ہم نے جو سوچا تھا وہ تو ہم سے بنا نہیں پھر جو بن پایا اس سے جی بہلایا ہم نے غم کو پھر سے تنہائی کے ساتھ میں مل کر ہنستے ہنستے باتوں میں الجھایا ہم نے نا ممکن تھا اس کو حاصل کرنا پھر بھی پوری شدت سے یہ عشق نبھایا ہم نے اس کی یادیں بوجھ نہ بن جائیں سانسوں پر سو یادوں سے اپنا دل دھڑکایا ہم نے کہہ دیتے تو شاید اچھے ہو جاتے پر خاموشی سے اپنا مرض بڑھایا ہم نے اس کا چہرہ دیکھ لیا تھا ایک دفعہ پھر ان آنکھوں سے سالوں قرض چکایا ہم نے

غزل · Ghazal

duniyaa ko jab nazdiki se dekhaa hai

دنیا کو جب نزدیکی سے دیکھا ہے تب سمجھا یہ سب کچھ کھیل تماشہ ہے ہاتھوں کی دو چار لکیریں پڑھ کر وہ مجھ سے بولا آگے سب کچھ اچھا ہے اس سے بس اک بار ملا پر حیراں ہوں دل میں تب سے گھر کر کے وہ بیٹھا ہے کاغذ پر دل کی تصویر بنائی جب اس نے پوچھا یہ کس شے کا نقشہ ہے سوچ رہا ہوں میں اس کا سودا کر دوں اس کی یادوں کا جو دل میں ملبہ ہے دونوں پہلو میں ہی ہار چھپی اس میں میرے ہاتھوں میں اب یہ جو سکہ ہے اس خاطر میں روز مشقت کرتا ہوں آسانی سے کیا حاصل ہو پاتا ہے جب قدرت نے تھوڑا آج نوازا تو سارے مجھ سے پوچھے ہیں تو کیسا ہے میتؔ یہاں اپنے تو نام کے اپنے ہیں انجانوں سے رشتہ دل کا گہرا ہے

غزل · Ghazal

jism ko jiine ki aazaadi deti hain

جسم کو جینے کی آزادی دیتی ہیں سانسیں ہر پل ہی قربانی دیتی ہیں راتیں ساری کروٹ میں ہی بیت رہیں یادیں بھی کتنی بے چینی دیتی ہیں جو راہیں خود میں ہی بے منزل سی ہوں ایسی راہیں ناکامی ہی دیتی ہیں کیسے بھی پر مجھ کو کچھ سپنے تو دیں آنکھیں کیا کیول بینائی دیتی ہیں میتؔ مجھے اکثر راتوں میں لگتا ہے روحیں مجھ کو آوازیں سی دیتی ہیں

Similar Poets