SHAWORDS
Bedam Shah Warsi

Bedam Shah Warsi

Bedam Shah Warsi

Bedam Shah Warsi

poet
22Sher
22Shayari
46Ghazal

Sherشعر

See all 22

Popular Sher & Shayari

44 total

Ghazalغزل

See all 46
غزل · Ghazal

na suno mere naale hain dard-bhare daar-o-asare aah-e-sahare

نہ سنو میرے نالے ہیں درد بھرے دار و اثرے آہ سحرے تمہیں کیا جو کوئی مرتا ہے مرے اے دشمن جاں بیداد گرے تری سرمگیں آنکھوں کے صدقے انہیں چھیڑ نہ پنجۂ مژگاں سے ابھی زخم جگر ہیں تمام ہرے اے محو تغافل بے خبرے لیا عشق میں جوگ بھکاری بنے ترے نقش قدم کے پجاری بنے کبھی سجدے کئے کبھی گرد پھرے بت سیم برے زریں کمرے جو تو نے ہزاروں وعدے کئے لیکن وہ کبھی ایفا نہ ہوئے دل ہی ہیں رہے ارمان مرے اے وعدہ شکن بت حیلہ گرے بیدمؔ کہیں کیا کس طرح رہے مر مر کے جیے جی جی کے مرے در منزل عشقش دربدرے مجنون شوریدہ سرے

غزل · Ghazal

ham mai-kade se mar ke bhi baahar na jaaeinge

ہم میکدے سے مر کے بھی باہر نہ جائیں گے میکش ہماری خاک کے ساغر بنائیں گے وہ اک کہیں گے ہم سے تو ہم سو سنائیں گے منہ آئیں گے ہمارے تو اب منہ کی کھائیں گے کچھ چارہ سازی نالوں نے کی ہجر میں مری کچھ اشک میرے دل کی لگی کو بجھائیں گے وہ مثل اشک اٹھ نہیں سکتا زمین سے جس کو حضور اپنی نظر سے گرائیں گے جھونکے نسیم صبح کے آ آ کے ہجر میں اک دن چراغ ہستیٔ عاشق بجھائیں گے صحرا کی گرد ہوگی کفن مجھ غریب کا اٹھ کر بگولے میرا جنازہ اٹھائیں گے اب ٹھان لی ہے دل میں کہ سر جائے یا رہے جیسے اٹھے گا بار محبت اٹھائیں گے گردش نے میری چرخ کا چکرا دیا دماغ نالوں سے اب زمیں کے طبق تھرتھرائیں گے بیدمؔ وہ خوش نہیں ہیں تو اچھا یوں ہی سہی ناخوش ہی ہو کے غیر مرا کیا بنائیں گے

غزل · Ghazal

mujhe jalvon ki us ke tamiz ho kyaa mere hosh-o-havaas bachaa hi nahin

مجھے جلووں کی اس کے تمیز ہو کیا میرے ہوش و حواس بچا ہی نہیں ہے یہ بے خبری کہ خبر ہی نہیں وہ نقاب اٹھا کہ اٹھا ہی نہیں مرے حال پہ چھوڑ طبیب مجھے کہ عذاب ہے مری زیست مجھے میرا مرنا ہی میرے لیے ہے شفا میرے درد کی کوئی دوا ہی نہیں اسے ڈھونڈتے ڈھونڈتے کھو گئے ہمیں ہوا کیا اور کیا ہو گئے ہم ہمیں پہروں تک اپنی خبر ہی نہیں ہمیں کوسوں تک اپنا پتا ہی نہیں مرا حال خراب سنا تو کہا کہ وہ سامنے میرے نہ آئے کبھی مجھے روتے جو دیکھا تو ہنس کے کہا کہ یہ شیوۂ اہل وفا ہی نہیں جہاں کوئی ستم ایجاد کیا مجھے کہہ کے فلک نے یہ یاد کیا کہ بس ایک دل بیدمؔ کے سوا کوئی قابل مشق جفا ہی نہیں

غزل · Ghazal

ishq ke aasaar hain phir ghash mujhe aayaa dekho

عشق کے آثار ہیں پھر غش مجھے آیا دیکھو پھر کوئی روزن دیوار سے جھانکا دیکھو ان کے ملنے کی تمنا میں مٹا جاتا ہوں نئی دنیا ہے مرے شوق کی دنیا دیکھو طور پر ہی نہیں نظارۂ جاناں موقوف دیکھنا ہو تو وہ موجود ہے ہر جا دیکھو اثر نالۂ عاشق نہیں دیکھا تم نے تھام لو دل کو سنبھل بیٹھو اب اچھا دیکھو طور مجنوں کی نگاہوں کے بتاتے ہیں ہمیں اسی لیلیٰ میں ہے اک دوسری لیلیٰ دیکھو پرتو مہر سے معمور ہے ذرہ ذرہ لہریں لیتا ہے ہر اک قطرہ میں دریا دیکھو دور ہو جائیں جو آنکھوں سے حجابات دوئی پھر تو دل ہی میں دو عالم کا تماشا دیکھو سب میں ڈھونڈا انہیں اور کی تو نہ کی دل میں تلاش نظر شوق کہاں کھائی ہے دھوکا دیکھو نہیں تھمتے نہیں تھمتے مرے آنسو بیدمؔ راز دل ان پہ ہوا جاتا ہے افشا دیکھو

غزل · Ghazal

qasr-e-jaanaan tak rasaai ho kisi tadbir se

قصر جاناں تک رسائی ہو کسی تدبیر سے طائر جاں کے لیے پر مانگ لوں میں تیر سے ان کو کیا دھوکا ہوا مجھ ناتواں کو دیکھ میری صورت کیوں ملاتے ہیں مری تصویر سے گالیاں دے کر بجائے قم کے اے رشک مسیح آپ نے مردے جلائے ہیں نئی تدبیر سے صدقے اے قاتل ترے مجھ تشنۂ دیدار کی تشنگی جاتی رہی آب دم شمشیر سے عشوے سے غمزے سے شوخی سے ادا سے ناز سے مٹنے والا ہوں مٹا دیجے کسی تدبیر سے اک سوال وصل پر دو دو سزائیں دیں مجھے تیغ سے کاٹا زباں کو سی دئے لب تیر سے کچھ نہ ہو اے انقلاب آسماں اتنا تو ہو غیر کی قسمت بدل جائے میری تقدیر سے زندگی سے کیوں نہ ہو نفرت کہ محو زلف ہوں قید ہستی مجھ کو بیدمؔ کم نہیں زنجیر سے

غزل · Ghazal

kyaa gila is kaa jo meraa dil gayaa

کیا گلہ اس کا جو میرا دل گیا مل گئے تم مجھ کو سب کچھ مل گیا جس کو آنکھیں ڈھونڈھتی تھیں پا گئیں دل کو جس کی جستجو تھی مل گیا اس گل رعنا نے ہنس کر بات کی غنچۂ خاطر ہمارا کھل گیا چھوڑ کر تو اس کو غیروں سے ملا خاک میں جو تیری خاطر مل گیا بن گئی ہر موج اک موج سراب تشنہ لب جب میں لب ساحل گیا عرض حال چاک دل کیوں کر کروں سامنے ان کے گیا منہ سل گیا غیر ہی کیا بے رخی سے آپ کی آج بیدمؔ بھی بہت بیدل گیا

Similar Poets