SHAWORDS
Chaman Lal Chaman

Chaman Lal Chaman

Chaman Lal Chaman

Chaman Lal Chaman

poet
3Sher
3Shayari
2Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

6 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

halki halki bundein barsin panchhi karein kalol

ہلکی ہلکی بوندیں برسیں پنچھی کریں کلول اس رت میں ہیں امرت سے بھی میٹھے پی کے بول جس دن ان سے ملن ہوا تھا جیون میں رس برسا اب برہا نے جیون رس میں زہر دیا ہے گھول مہنگائی میں ہر اک شے کے دام ہوئے ہیں دونے مجبوری میں بکے جوانی دو کوڑی کے مول پریم نگر کی سمت چلا ہے کویتا کا اک راہی من میں آشا دیپ جلا کر گھونگھٹ کے پٹ کھول جس دن محشر برپا ہوگا کھل جائیں گی آنکھیں عقل کے اندھے گانٹھ کے پورے من کی آنکھیں کھول وقت سحر ہے اور چمن میں شبنم چمکے ایسے جیسے کرنوں کے دھاگوں میں موتی ہوں انمول

غزل · Ghazal

ham se yuun be-rukhi se milte hain

ہم سے یوں بے رخی سے ملتے ہیں جس طرح ہر کسی سے ملتے ہیں لب ترے پنکھڑی سے ملتے ہیں بول اک راگنی سے ملتے ہیں یہ شہر پتھروں کا جنگل ہے آشنا اجنبی سے ملتے ہیں جن کا مقصد فریب ہوتا ہے وہ بڑی سادگی سے ملتے ہیں موت آئے گی اس سے مل لیں گے اب چلو زندگی سے ملتے ہیں جب سے بیٹھے ہیں دل لگا کے چمنؔ آج کل کم کسی سے ملتے ہیں

Similar Poets