SHAWORDS
Hasan Jameel

Hasan Jameel

Hasan Jameel

Hasan Jameel

poet
6Shayari
6Ghazal

Popular Shayari

6 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

دشت میں پھول کھلا رکھا ہے ہم نے دل دل سے ملا رکھا ہے تیری خاطر تجھے معلوم کہاں ہم نے کس کس کو بھلا رکھا ہے بس ترا ذکر نئی فکر کے ساتھ ہجر میں اور تو کیا رکھا ہے کیا خبر آج ہی کر ڈالیں ہم کام جو کل پہ اٹھا رکھا ہے اس نے رکھا ہے سکوں نیکی میں اور گناہوں میں مزا رکھا ہے آئینہ دیکھ رہے ہو یا پھر خود کو تصویر بنا رکھا ہے بیر اس کو ہی چراغوں سے ہوا نام جس نے بھی ہوا رکھا ہے فقط اپنی نہ رہی فکر جمیلؔ ہم نے تیرا بھی پتا رکھا ہے

dasht mein phuul khilaa rakkhaa hai

غزل · Ghazal

کوئی دانائیوں کو ہیچ جانے کوئی نادانیوں سے خوش نہیں ہے کبھی گھبرا اٹھے دل مشکلوں سے کبھی آسانیوں سے خوش نہیں ہے گلوں سے ہے گلا شاخ شجر کو سمندر پانیوں سے خوش نہیں ہے کوئی ہنگامہ آرائی پہ نالاں کوئی ویرانیوں سے خوش نہیں ہے دلا میری طبیعت ان دنوں کچھ تری من مانیوں سے خوش نہیں ہے

koi daanaaiyon ko hech jaane

غزل · Ghazal

طلسم آتش غم آزمانے والا ہو چراغ کوئی تہ دل جلانے والا ہو ہم آ گئے ہیں جسے دیکھنے کو محفل میں عجب نہیں وہی آنکھیں چرانے والا ہو بہت سے لوگ سفر میں اکٹھے ہو جائیں کوئی قریب کوئی دور جانے والا ہو میں دیکھتا ہوں سر شام آسمان کو یوں کہ جیسے دور افق سے تو آنے والا ہو یہ کیا کہ مانجھیوں پر ایک ہی سی کیفیت کوئی تو ناؤ کنارے پہ لانے والا ہو

tilism-e-aatish-e-gham aazmaane vaalaa ho

غزل · Ghazal

عرصۂ عمر ملے وسعت ویراں میں مجھے وقت لے آیا ہے پھر شورش طوفاں میں مجھے اب تو پیغام عطا ہو کوئی آزادی کا اب تو اک عمر ہوئی ہے ترے زنداں میں مجھے غم ٹپک پڑتا ہے کیوں آنکھ سے آنسو بن کر جب تری یاد ستائے شب ہجراں میں مجھے صفت کوہ گراں جم کے کھڑا ہوں لیکن راکھ ہو جانا ہے اک دن ترے ارماں میں مجھے

arsa-e-umr mile vusat-e-viraan mein mujhe

غزل · Ghazal

نظر میں منظر رفتہ سما بھی سکتا ہے کوئی بھلایا ہوا یاد آ بھی سکتا ہے میں اس سے روٹھ گیا ہوں مگر یہ حق ہے اسے منانا چاہے تو مجھ کو منا بھی سکتا ہے میں اس کے رحم و کرم پر ہوں ایک مدت سے جلا بھی سکتا ہے مجھ کو بجھا بھی سکتا ہے یہ اختیار اسے دے دیا گیا ہے کہ وہ ہنسا بھی سکتا ہے مجھ کو رلا بھی سکتا ہے حسن جمیلؔ بنایا تھا اس نے دل سے مجھے کسی بھی وقت مگر وہ مٹا بھی سکتا ہے

nazar mein manzar-e-rafta samaa bhi saktaa hai

غزل · Ghazal

تری جدائی نے یہ کیا بنا دیا ہے مجھے میں ایک جسم تھا سایہ بنا دیا ہے مجھے سمندروں سے کوئی کم نہ تھی مری اوقات بس ایک درد نے صحرا بنا دیا ہے مجھے پرانے لوگ سمجھتے تھے کچھ نیا ہوں میں نئے دنوں نے پرانا بنا دیا ہے مجھے جو اس سے رشتہ تھا سب کو بتائے جاتا ہے گئے دنوں کا حوالہ بنا دیا ہے مجھے حسن جمیلؔ ان آنکھوں کی کیا کروں تعریف خدا کو ماننے والا بنا دیا ہے مجھے

tiri judaai ne ye kyaa banaa diyaa hai mujhe

Similar Poets