SHAWORDS
I

Iqbal Khusro Qadri

Iqbal Khusro Qadri

Iqbal Khusro Qadri

poet
5Sher
5Shayari
4Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

10 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

bakhshe na gae ek ko bakhshaa na kabhi

بخشے نہ گئے ایک کو بخشا نہ کبھی رستے پہ مگر آئی یہ دنیا نہ کبھی لاچار خود اپنا ہی قصیدہ لکھا قابل کوئی میزان پہ اترا نہ کبھی گردن بھی رعایا کی جھکائے رکھی اٹھنے دیا احسان کا پلڑا نہ کبھی بھرتے ہی رہے سود میں اک اک دھڑکن منسوخ کیا درد کا سودا نہ کبھی اب کس کو پتہ بام پہ چہرہ تھا کہ چاند کوئی سر اٹھائے ہوئے گزرا نہ کبھی بانوئے سبا خاک نشیں پر بھی نگاہ ناچیز پہ کرنا پڑے تکیہ نہ کبھی پرچھائیوں کی جنگ تھی خوں کا دریا ہم زاد رجز خواں ہوا ایسا نہ کبھی پھینک آؤ خلاؤں میں شکستہ کشکول اس برج میں ٹھہرے گا ستارہ نہ کبھی جب سایہ بھی شیشے کی طرح ٹوٹ گیا دیوار نے دیکھا یہ تماشہ نہ کبھی

غزل · Ghazal

aankhon ke charaagh vaarte hain

آنکھوں کے چراغ وارتے ہیں آ تیری نظر اتارتے ہیں چلو بھر خون بھیک مل جائے ہم کاسۂ سر پسارتے ہیں رکھتے نہیں سادہ صفحۂ دل ناخون کے نقش ابھارتے ہیں ہر رات دفاع شہر جاں کو ہاری ہوئی فوج اتارتے ہیں محنت سے بسا دیا ہے صحرا اب گھر کی طرف سدھارتے ہیں بنتے ہیں لکیریں کالی نیلی کاغذ کی جبیں سنگھارتے ہیں روتا ہے کوئی کسی کے غم میں سب اپنے ہی دکھ بچارتے ہیں جیسی کہ گزر رہی ہے خسروؔ کچھ اس سے الگ گزارتے ہیں

غزل · Ghazal

khvaab barfaani chitaa hai

خواب برفانی چتا ہے دھوپ میں رکھا ہوا ہے ہم کو پتھر جانتے ہو خیر اپنا بھی خدا ہے میرے دکھ سکھ کا تمسخر سب کا ذاتی مسئلہ ہے ایک سناٹا ہے دل میں ایک نے میں گونجتا ہے میں نہیں ملتا کسی سے بند پھاٹک بولتا ہے سخت ارزاں ہیں دعائیں بیش قیمت بد دعا ہے جیب میں بارہ بجے ہیں زائچہ اچھا بنا ہے صرف اس کے در سے امید صرف اپنا آسرا ہے پھول سی ننھی ہتھیلی وقت پتھر توڑتا ہے

غزل · Ghazal

band aankhon mein saaraa tamaasha dekh rahaa thaa

بند آنکھوں میں سارا تماشہ دیکھ رہا تھا رستہ رستہ میرا رستہ دیکھ رہا تھا کالی رات اور کالے تارے کالا چندا دھرتی کا نا بینا لڑکا دیکھ رہا تھا ٹوٹی پھوٹی قبریں دھندلے دھندلے کتبے ہر کتبے میں اپنا چہرہ دیکھ رہا تھا مٹی دینے والے ہاتھوں کو یہ خبر کیا کس حسرت سے ذرہ ذرہ دیکھ رہا تھا رگ رگ فرط دہشت سے سوکھی جاتی تھی پرچھائیں سے خون ابلتا دیکھ رہا تھا سوکھے پتوں پر جلتی شبنم کے قطرے ٹھنڈا سورج سہما سہما دیکھ رہا تھا چپکے سے ہیجان اٹھا کر پیاسا قطرہ طغیانی پر آئی ندیا دیکھ رہا تھا احساسات کی ٹوٹتی سرحد پر میں خسروؔ خواب سے آگے بھی جو کچھ تھا دیکھ رہا تھا

Similar Poets