SHAWORDS
Kamil Bahzadi

Kamil Bahzadi

Kamil Bahzadi

Kamil Bahzadi

poet
6Sher
6Shayari
4Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

12 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

ek bhaTke hue lashkar ke sivaa kuchh bhi nahin

ایک بھٹکے ہوئے لشکر کے سوا کچھ بھی نہیں زندگانی مری ٹھوکر کے سوا کچھ بھی نہیں آپ دامن کو ستاروں سے سجائے رکھئے میری قسمت میں تو پتھر کے سوا کچھ بھی نہیں تیرا دامن تو چھڑا لے گئے دنیا والے اب مرے ہاتھ میں ساغر کے سوا کچھ بھی نہیں میری ٹوٹی ہوئی کشتی کا خدا حافظ ہے دور تک گہرے سمندر کے سوا کچھ بھی نہیں لوگ بھوپال کی تعریف کیا کرتے ہیں اس نگر میں تو ترے گھر کے سوا کچھ بھی نہیں

غزل · Ghazal

ye kis ne duur se aavaaz di hai

یہ کس نے دور سے آواز دی ہے فضاؤں میں ابھی تک نغمگی ہے ستارے ڈھونڈتے ہیں ان کا آنچل شمیم صبح دامن چومتی ہے تعلق ہے نہ اب ترک تعلق خدا جانے یہ کیسی دشمنی ہے ردائے زلف میں گزری تھی اک شب مگر آنکھوں میں اب تک نیند سی ہے مری تقدیر میں بل پڑ رہے ہیں تری زلفوں میں شاید برہمی ہے

غزل · Ghazal

saaya-e-zulf nahin shola-e-rukhsaar nahin

سایۂ زلف نہیں شعلۂ رخسار نہیں کیا ترے شہر میں سرمایۂ دیدار نہیں وقت پڑ جائے تو جاں سے بھی گزر جائیں گے ہم دوانے ہیں محبت کے اداکار نہیں کیا ترے شہر کے انسان ہیں پتھر کی طرح کوئی نغمہ کوئی پائل کوئی جھنکار نہیں کس لیے اپنی خطاؤں پہ رہیں شرمندہ ہم خدا کے ہیں زمانے کے گنہ گار نہیں سرخ رو ہو کے نکلنا تو بہت مشکل ہے دست قاتل میں یہاں ساز ہے تلوار نہیں مول کیا زخم دل و جاں کا ملے گا کاملؔ شاخ گل کا بھی یہاں کوئی خریدار نہیں

غزل · Ghazal

ye zamaana kahin mujh se na churaa le mujh ko

یہ زمانہ کہیں مجھ سے نہ چرا لے مجھ کو کوئی اس عالم دہشت سے بچا لے مجھ کو میں اسی خاک سے نکلوں گا شرارہ بن کر لوگ تو کر گئے مٹی کے حوالے مجھ کو کوئی جگنو کوئی تارا نہ اجالا دے گا راہ دکھلائیں گے یہ پاؤں کے چھالے مجھ کو ان چراغوں میں نہیں ہوں کہ جو بجھ جاتے ہیں جس کا جی چاہے ہواؤں میں جلا لے مجھ کو درد کی آنچ بڑھے گی تو پگھل جاؤں گا اپنے آنچل میں کوئی آ کے چھپا لے مجھ کو اس قدر میں نے سلگتے ہوئے گھر دیکھے ہیں اب تو چبھنے لگے آنکھوں میں اجالے مجھ کو تذکرہ میرا کتابوں میں رہے گا کاملؔ بھول جائیں گے مرے چاہنے والے مجھ کو

Similar Poets