SHAWORDS
Majid Deobandi

Majid Deobandi

Majid Deobandi

Majid Deobandi

poet
8Shayari
8Ghazal

Popular Shayari

8 total

Ghazalغزل

See all 8
غزل · Ghazal

آس کو دشت آرزو دے دے پاؤں کو کرب جستجو دے دے اب کے پھولوں کا رنگ پھیکا ہے فصل گل کو مرا لہو دے دے میں کہاں اور متاع درد کہاں یہ تیری دین جس کو تو دے دے بے زبانی میں عمر گزری ہے آج تو اذن گفتگو دے دے عمر بھر دوستوں کا نام نہ لوں گر قرینے کا اک عدو دے دے جس نے سیراب کر دیا مجھ کو واعظوں کو بھی وہ سبو دے دے تیرا ماجدؔ خموش ہے کب سے کوئی موضوع گفتگو دے دے

aas ko dasht-e-aarzu de de

غزل · Ghazal

در کون کرے پیدا سنگین چٹانوں میں وہ خون نہ وہ گرمی ملت کے جوانوں میں دیوانوں کی دنیا ہے پتھر کا زمانہ ہے بے فکر نہ بیٹھو تم شیشے کے مکانوں میں اے طائر بے پروہ بے داری و آگاہی ہیں دام بھی پوشیدہ بکھرے ہوئے دانوں میں اس دور بہاراں سے بہتر تھی خزاں یارو کانٹے نظر آتے ہیں پھولوں کی زبانوں میں کیا بات ہے اے ماجدؔ وہ کیف نہیں باقی ناقوس برہمن میں ملا کی اذانوں میں

dar kaun kare paidaa sangin chaTaanon mein

غزل · Ghazal

خون مجبوروں کا ہر گام بہانے والے کیا کہیں گے تجھے آخر یہ زمانے والے کانپتے ہاتھوں سے تلوار اٹھانے والے تیرے اجداد تھے تاریخ بنانے والے کشتیاں ہم نے جلا دی ہیں بھروسے پہ ترے اب یہاں سے نہیں ہم لوٹ کے جانے والے زندہ رہنا ہے تو پھر خود کو مٹانا سیکھو گھٹ کے مرتے ہیں سدا جان بچانے والے روشنی ان کے گھروں میں بھی نہ ہو پائے گی سوچ لیں یہ بھی مرے گھر کو جلانے والے کوئی کہہ دے یہ ذرا وقت کے شیطانوں سے خاک ہو جاتے ہیں سورج کو بجھانے والے ہاتھ اپنے بھی گنوا بیٹھیں گے اک دن ماجدؔ سجدہ گاہوں کے تقدس کو مٹانے والے

khuun majburon kaa har gaam bahaane vaale

غزل · Ghazal

سامان تجارت مرا ایمان نہیں ہے ہر در پہ جھکے سر یہ مری شان نہیں ہے ہر لفظ کو سینے میں بسا لو تو بنے بات طاقوں میں سجانے کو یہ قرآن نہیں ہے اللہ مرے رزق کی برکت نہ چلی جائے دو روز سے گھر میں کوئی مہمان نہیں ہے ہم نے تو بنائے ہیں سمندر میں بھی رستے یوں ہم کو مٹانا کوئی آسان نہیں ہے وہ جس کو بزرگوں کی روایت نہ رہے یاد اس شخص کی لوگو کوئی پہچان نہیں ہے دو چار امیدوں کے دیے اب بھی ہیں روشن ماضی کی حویلی ابھی ویران نہیں ہے پھولوں کی جگہ جلتے ہوئے لفظ سجے ہیں اب میز پہ اخبار ہیں گلدان نہیں ہے ماجدؔ ہے مرا شعر میرے عہد کی تصویر غالبؔ کی غزل میرؔ کا دیوان نہیں ہے

saamaan-e-tijaarat miraa imaan nahin hai

غزل · Ghazal

نہ کچھ زیادہ نہ کچھ کم ترے حوالے سے وہی ہے درد کا عالم ترے حوالے سے کھلے جو زخم کے ٹانکے تو یہ ہوا محسوس صبا نے رکھ دیا مرہم ترے حوالے سے وہی ہے دل کا تڑپنا وہی ہے کیفیت وہی مزاج ہے پیہم ترے حوالے سے چلی ہے ہجر کے موسم میں جب بھی پروائی ہوئی ہے آنکھ مری نم ترے حوالے سے خزاں کا ذکر تو میری زباں پہ تھا ہی نہیں بہار کرتی ہے ماتم ترے حوالے سے مری حیات تھی خوشیوں سے ہم کنار مگر ہوئے ہیں درد منظم ترے حوالے سے ترا حوالہ دیا تھا کہ یک بیک ماجدؔ زمانہ ہو گیا برہم ترے حوالے سے

na kuchh ziyaada na kuchh kam tire havaale se

غزل · Ghazal

کوئی ادا جو کہیں اپنے پن سی پاتا ہوں دیار غیر میں ٹھنڈک وطن سی پاتا ہوں میں جب بھی تجزیہ کرتا ہوں تیرا اے دنیا اس آئینے میں تجھے بد چلن سی پاتا ہوں خدا کرے کہ مرے دوست خیریت سے ہوں عجیب طرح کی دل میں چبھن سی پاتا ہوں بدلنے والا ہے شاید مزاج موسم کا جبین وقت کو میں پرشکن سی پاتا ہوں سکون ملتا ہے یاروں سے معذرت کر کے تعلقات میں جب بھی گھٹن سی پاتا ہوں خدا ہی رکھے مرے کارواں کی خیر اب تو کہ راہ بر میں ادا راہزن سی پاتا ہوں میں دشمنوں میں نہیں دوستوں میں ہوں ماجدؔ یہاں تو اور زیادہ گھٹن سی پاتا ہوں

koi adaa jo kahin apne-pan si paataa huun

Similar Poets