SHAWORDS
Mehr Zarreen

Mehr Zarreen

Mehr Zarreen

Mehr Zarreen

poet
7Shayari
6Ghazal

Popular Shayari

7 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

پستی سے بلندی پر کھینچا ہے ستاروں نے صدیوں کے تجسس نے قرنوں کے اشاروں نے غرقابیٔ آدم کی تاریخ مرتب کی ویران جزیروں نے سنسان کناروں نے تاریخ کے چہرے پر جو زخم نظر آئے کچھ اور کیا گہرا ان وقت کے دھاروں نے ہر دور میں کیں پیدا آزادی کی تمثیلیں زنجیر کے حلقوں نے زنداں کی دراروں نے کیں عزم توانا کی دل کھول کے تعریفیں پتھر کی فصیلوں نے فولاد کے آروں نے شب خون و سیہ کاری بد چلنی و عیاری سورج نے نہیں دیکھی دیکھی ہے ستاروں نے اک کیف سا طاری ہے کھلتی ہی نہیں آنکھیں کچھ ایسی پلا دی ہے نوخیز بہاروں نے کیا مل کے پئیں اور کیا سر جوڑ کے ہم بیٹھیں نقشہ ہی بدل ڈالا ساقی کے اشاروں نے ان زخموں سے رستا ہے اے مہرؔ لہو اب تک کھائے تھے کبھی پتھر جو بخت کے ماروں نے

pasti se bulandi par khinchaa hai sitaaron ne

3 views

غزل · Ghazal

مقام آدمی کچھ کم نہیں ہے فرشتوں سے تو کم آدم نہیں ہے ابھی دل جل رہا ہے آ بھی جاؤ اجالا چاند سے مدھم نہیں ہے ہماری ذات پر انگلی اٹھائے زمانے میں ابھی وہ دم نہیں ہے اڑاتا ہے ہوا میں کیوں دوانے یہ دامن ہے کوئی پرچم نہیں ہے تری مرضی ہے ساقی جس قدر دے ہمیں تو فکر بیش و کم نہیں ہے بتوں کی بندگی میں کون جانے کہاں ہے خم کہاں سر خم نہیں ہے انہیں گر ناز ہے اپنی پہنچ پر تو میری بھی رسائی کم نہیں ہے کوئی کیوں غم گسار مہرؔ ہوگا زمانہ مونس و ہمدم نہیں ہے

maqaam-e-aadmi kuchh kam nahin hai

2 views

غزل · Ghazal

کچھ اس طرح خاموش ہیں سنسان ہیں سڑکیں جیسے کسی ویرانے کی مہمان ہیں سڑکیں اس رمز کو رہ گیر سمجھتے ہیں بخوبی سب جان کے پہچان کے انجان ہیں سڑکیں بستی میں بھی کچھ ایسے اندھیرے ہیں جہاں پر جھلسے ہوئے جسموں کا شبستان ہیں سڑکیں آرام جنہیں گھر میں میسر نہیں آتا ہر حال میں ان کے لئے وردان ہیں سڑکیں محلوں کی یہی سڑکیں بڑھاتی ہیں سدا شان پھر کس لئے محلوں سے پشیمان ہیں سڑکیں جو دیکھتے ہیں دن میں حقارت کی نظر سے مہرؔ ان کے لئے شب میں پرستان ہیں سڑکیں

kuchh is tarah khaamosh hain sunsaan hain saDkein

2 views

غزل · Ghazal

کچھ عشق بتاں کچھ فکر جہاں دل یاس کا مارا کیا کہیے کشتی کو تلاطم کا خطرہ اور دور کنارہ کیا کہیے اپنوں کے ہمیشہ جور و ستم غیروں کا سہارا کیا کہیے کس طور کیا ہے دنیا میں دو روز گزارا کیا کہیے بھٹکا ہوا آنسو پلکوں کی چلمن میں لرزتا ہے ایسے جیسے کہ گھٹا کے آنچل میں الجھا ہوا تارا کیا کہیے خود بیٹھے بٹھائے روتا ہے خود بیٹھے بٹھائے ہنستا ہے دل آس کا مارا کیا کہیے دل یاس کا مارا کیا کہیے سجدوں میں محبت کے زریںؔ جب جوش عبادت ہوتا ہے تب جا کے کسی کو طوفاں میں ملتا ہے کنارا کیا کہیے

kuchh ishq-e-butaan kuchh fikr-e-jahaan dil yaas kaa maaraa kyaa kahiye

2 views

غزل · Ghazal

فکر کیجے تو زمین و آسماں کی کیجئے بات اپنی ہی نہیں سارے جہاں کی کیجئے تذکرہ صحرا نشینوں کا بھی رکھیے سامنے بات جب بھی ساکنان گلستاں کی کیجئے زندگی کو زندگی کی شکل دینی ہو تو پھر بات ہمدم امتحاں در امتحاں کی کیجئے دل میں گھر کرنا ہے دنیا کے تو سب سے پیشتر کچھ درستی اپنے اخلاق و زباں کی کیجئے کچھ تو اس کی جانفشانی کا اسے دیجئے صلہ یاد گاہے گاہے نظم باغباں کی کیجئے جس زباں نے آپ کو بخشا ہے انداز کلام پرورش اپنے لہو سے اس زباں کی کیجئے

fikr kiije to zamin-o-aasmaan ki kijiye

2 views

غزل · Ghazal

حالات سنورنے میں ذرا دیر لگے گی اس زخم کے بھرنے میں ذرا دیر لگے گی ٹھنڈا نہیں ہو پایا مرا خون ابھی تک مجھ کو ابھی مرنے میں ذرا دیر لگے گی ٹھہرو ابھی کچھ دیر مری آنکھوں کے آگے اوسان بکھرنے میں ذرا دیر لگے گی ابھرے گا بہ ہر طور ہر اک ڈوبنے والا مانا کہ ابھرنے میں ذرا دیر لگے گی جو عظمت انساں کو ستاروں سے ملا دے اس کام کے کرنے میں ذرا دیر لگے گی

haalaat sanvarne mein zaraa der lagegi

1 views

Similar Poets