SHAWORDS
Mirza Hadi Ruswa

Mirza Hadi Ruswa

Mirza Hadi Ruswa

Mirza Hadi Ruswa

poet
31Sher
31Shayari
3Ghazal

Sherشعر

See all 31

Popular Sher & Shayari

62 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

naala ruktaa hai to sar-garm-e-jafaa hotaa hai

نالہ رکتا ہے تو سر گرم جفا ہوتا ہے درد تھمتا ہے تو بے درد خفا ہوتا ہے پھر نظر جھینپتی ہے آنکھ جھکی جاتی ہے دیکھیے دیکھیے پھر تیر خطا ہوتا ہے عشق میں حسرت دل کا تو نکلنا کیسا دم نکلنے میں بھی کم بخت مزا ہوتا ہے حال دل ان سے نہ کہتا تھا ہمیں چوک گئے اب کوئی بات بنائیں بھی تو کیا ہوتا ہے آہ میں کچھ بھی اثر ہو تو شرر بار کہوں ورنہ شعلہ بھی حقیقت میں ہوا ہوتا ہے ہجر میں نالہ و فریاد سے باز آ رسواؔ ایسی باتوں سے وہ بے درد خفا ہوتا ہے

غزل · Ghazal

bahut se muddai nikle magar jaan-baaz kam nikle

بہت سے مدعی نکلے مگر جاں باز کم نکلے پس مجنوں ہزاروں عاشقوں میں ایک ہم نکلے نہیں ممکن کسی سے حسن کی باریکیاں حل ہوں ترے ہر تار گیسو میں ہمارے پیچ و خم نکلے یہ صورت ہو تو اپنا خاتمہ بالخیر ہو جائے ادھر ہم سر جھکائیں اور ادھر تیغ دو دم نکلے ہمیں ارمان ہے اس آستاں پر زندگی گزرے اسی حسرت میں جیتے ہیں کہ ان قدموں پہ دم نکلے

غزل · Ghazal

atvaar tire ahl-e-zamin se nahin milte

اطوار ترے اہل زمیں سے نہیں ملتے انداز کسی اور حسیں سے نہیں ملتے ان کی بھی بہ ہر حال گزر جاتی ہیں راتیں جو لوگ کسی زہرہ جبیں سے نہیں ملتے تم مہر سہی ماہ سہی ہم سے ملو تو کیا اہل مہک اہل زمیں سے نہیں ملتے اے حضرت دل ان سے بنی ہے نہ بنے گی کیوں آپ کسی اور حسیں سے نہیں ملتے مرزاؔ کو بھی پردا نہیں والا منشوں کی اچھا ہے جو اس خاک نشیں سے نہیں ملتے

Similar Poets