SHAWORDS
M

Miskeen Shah

Miskeen Shah

Miskeen Shah

poet
5Shayari
7Ghazal

Popular Shayari

5 total

Ghazalغزل

See all 7
غزل · Ghazal

ماہ رو یاں ہزار کو دیکھا ہم نے اب تک نہ یار کو دیکھا عمر بھر منتظر رہے اس کے راہ کے انتظار کو دیکھا وعدۂ حشر لوگ کہتے ہیں ہم نے وہ بھی قرار کو دیکھا کوئی آیا نظر نہ اس جا بھی جب دل غم گسار کو دیکھا رہ گئے نامراد دنیا میں کتنے سر افتخار کو دیکھا باغ ہستی میں سرخ رو نہ ہوئے گل کے ہر خار خار کو دیکھا گنج جس جا ہے اس جگہ مسکیںؔ بیٹھے رہتے ہیں مار کو دیکھا

maah-ru yaan hazaar ko dekhaa

1 views

غزل · Ghazal

کل ہم سے ملاقات میں وہ یار جو کی بحث میں بھی وہیں اک بات میں بیزار ہو کی بحث لڑتے نہ کسی طرح سے اس سے کبھی ہرگز پر کیا کروں اس وقت میں لاچار ہو کی بحث لایا تھا مرے دل کی گرفتاری کا سامان اس واسطے میں اس سے بہ تکرار ہو کی بحث سمجھا کے لگا کہنے کہ آ ہم سے تو مل جا میں تیرے لیے بر سر بازار ہو کی بحث مسکینؔ نہ جو تو ہم سے اگر دل سے ملے گا کیوں تو نے مرا مثل خریدار ہو کی بحث

kal ham se mulaaqaat mein vo yaar jo ki bahs

1 views

غزل · Ghazal

شمع روشن جسم فانوس خیالی میں ہے آج روح جوں مثل مگس مکڑوں کی جالی میں آج ہم نہیں ہرگز حباب بحر امکاں دہر میں صانع کونین شکل بے مثالی میں ہے آج کعبۂ دل عرش ہے ہر دم جہاں رہتا ہوں میں میری پہچانت یہ جسم لا یزالی میں ہے آج نام سن کر جو کوئی آیا ہے وہ پایا ہمیں اسم اعظم کی صفت اس اسم عالی میں ہے آج جنت الفردوس میں جا کر بھلا ہم کیا کریں کوئی بھی اس خانۂ ویران و خالی میں ہے آج حور و غلمان بہشتی یاں مرے ہمراہ ہیں ملک دل آباد اپنے حسب حالی میں ہے آج نیک و بد یکساں ہے واجب میں یہاں امکان میں چاہئے راحت تو مسکیںؔ خوش خصالی میں ہے آج

shama raushan jism-e-faanus-e-khayaali mein hai aaj

1 views

غزل · Ghazal

سنتے ہی دل ہو گیا اس یار کا اسرار مست ہوشیاری کیا کرے جب دل ہو سو سو بار مست شہرۂ آفاق اس مہ سے یہ ہے مستوں کا حال پھینکتے ہیں سر سے اپنے خاک پر دستار مست سر برہنہ بے سر و ساماں جو دل افگار ہیں بزم مستاں میں وہی مشہور ہیں سردار مست بے خودی دیوانگی میں اس طرح سرشار ہیں بھولتے ہیں آپ کو ہو کافر و دیں دار مست کب انہیں دیر و حرم یاد آئے ہے اے زاہدو کوئے جاناں میں ہزاروں ہو گئے ہشیار مست کیفیت دونوں جہاں کی ہے وہاں حاصل تمام جب نظر آویں کسی جا پر کہیں دو چار مست حال آ جائے ابھی سب ساکنان چرخ کو تو بھی ہو جاوے اے مسکیںؔ سن کے یہ اشعار مست

sunte hi dil ho gayaa us yaar kaa asraar mast

1 views

غزل · Ghazal

کسی کا ایک ہے دشمن تو دوست دار ہے ایک ہمارا ہجر عدو ایک وصل یار ہے ایک جہاں میں شادی و غم سے نہیں ہے دور کوئی خزاں عدو ہے مرا ایک اور بہار ہے ایک خوشی نصیب نہیں ہم کو تابہ حشر کوئی ہزار رنج ہیں ایک اور یہ دل فگار ہے ایک بسان مرگ و حیات اہل دل کو عالم میں ہمیشہ ایک ہے دل جس پہ غم سوار ہے ایک ملا ہے حسن خداداد جن کو عالم میں فدا جو ایک ہے ان پر تو جاں نثار ہے ایک رہ وفا میں یہ ہے حال عاشقوں کا مدام خراب ایک ہے شوریدہ سر تو خار ہے ایک ملوگے ہم سے جو مسکیںؔ دوئی کو دور کرو شمار ایک ہے گر دم ہے دو پہ تار ہے ایک

kisi kaa ek hai dushman to dost-daar hai ek

1 views

غزل · Ghazal

میرا شاہد وہ ہمیں عیار آتا ہے نظر ہم کو ہم پاتے نہیں جب یار آتا ہے نظر کثرت شوق محبت میں مجھے ہر طرح سے جس طرف دیکھوں رخ دل دار آتا ہے نظر جان کا دھوکا ہمیں ہوتا ہے راہ عشق میں مرگ کا ہر ایک دم آثار آتا ہے نظر داغ ہجراں کے سوا لایا نہ کوئے یار سے جو کوئی اس راہ کا بیمار آتا ہے نظر پا برہنہ سینہ بریاں ہے تن عریاں وہی جو کہ اس کا عاشق سرشار آتا ہے نظر راہ سے دیر و حرم کی ہے جو کوئے یار میں ہے وہی دیں دار گر کفار آتا ہے نظر بعد مدت گردش تسبیح سے مسکیںؔ ہمیں دانۂ تسبیح میں زنار آتا ہے نظر

meraa shaahid vo hamein ayyaar aataa hai nazar

1 views

Similar Poets