SHAWORDS
N

Naseer Arzoo

Naseer Arzoo

Naseer Arzoo

poet
5Sher
5Shayari
3Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

10 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

jigar mein dard to hai dil mein iztiraab to hai

جگر میں درد تو ہے دل میں اضطراب تو ہے تمہارے غم میں مری زندگی خراب تو ہے میں صرف تیرہ شبی پر یقیں نہیں رکھتا ابھی زمیں پہ چمکنے کو آفتاب تو ہے ابھی سرور کے اسباب پائے جاتے ہیں کہ مے کدے میں صراحی تو ہے شراب تو ہے ہر ایک شخص زمانے میں انقلابی ہے کہ انقلاب نہیں فکر انقلاب تو ہے گزر رہی ہے تصور میں زندگی اپنی اب آرزوؔ نہ سہی آرزو کا خواب تو ہے

غزل · Ghazal

itnaa maanus hai dil aap ke afsaane se

اتنا مانوس ہے دل آپ کے افسانے سے اب کسی طور بہلتا نہیں بہلانے سے جام و مینا کے تعین سے ہے بالا ساقی ظرف دیکھا نہیں جاتا کسی پیمانے سے آؤ تجدید وفا پھر سے کریں ہم ورنہ بات کچھ اور الجھ جائے گی سلجھانے سے ہے سمجھنا تو محبت سے گزر اے ہمدم بات آئے گی سمجھ میں نہ یوں سمجھانے سے اب نہ چاہیں گے کسی اور کو تسلیم مگر فائدہ کیا ہے مرے سر کی قسم کھانے سے میں تہی ہوش سہی آپ کا ارشاد بجا آپ بے کار الجھنے لگے دیوانے سے آرزوؔ شکوہ بہ لب ہو تو رہے ہو لیکن فائدہ گزری ہوئی بات کو دہرانے سے

غزل · Ghazal

un se maayus-e-iltifaat nahin

ان سے مایوس التفات نہیں گو بظاہر توقعات نہیں عشق ہی وجہ مشکلات نہیں یوں بھی غم سے کہیں نجات نہیں عشق کی عظمتیں بجا لیکن عشق ہی مقصد حیات نہیں جن کو آسائشیں میسر ہیں وہ بھی آسودۂ حیات نہیں عشق ہے تاب آزما لیکن آپ چاہیں تو کوئی بات نہیں وہ خفا اور اک جہاں دشمن اب کوئی صورت حیات نہیں عزم تکمیل آرزوؔ کرتے زندگی کو مگر ثبات نہیں

Similar Poets