SHAWORDS
O

Obaidullah Siddiqui

Obaidullah Siddiqui

Obaidullah Siddiqui

poet
6Sher
6Shayari
3Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

12 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

pahle chingaari se ik shola banaataa hai mujhe

پہلے چنگاری سے اک شعلہ بناتا ہے مجھے پھر وہی تیز ہواؤں سے ڈراتا ہے مجھے بین کرتے ہوئے اس رات کے سناٹے میں دشت سے گھر کی طرف کون بلاتا ہے مجھے گرد ہوتے ہوئے چہرے سے ملانے کے لیے آئنہ خانے میں کوئی لئے جاتا ہے مجھے شام ہوتی ہے تو میرا ہی فسانہ اکثر وہ جو ٹوٹا ہوا تارا ہے سناتا ہے مجھے ریگ صحرا سے تعلق کو بڑھا دیتا ہے خواب میں جب بھی وہ دریا نظر آتا ہے مجھے

غزل · Ghazal

is shahr-e-tishnagi mein kahin aab ke sivaa

اس شہر تشنگی میں کہیں آب کے سوا کچھ بھی نظر نہ آیا مجھے خواب کے سوا پھر کس کے کام آئے گی میری شناوری دریا میں کچھ نہ ہوگا جو گرداب کے سوا اس روشنی میں جس سے منور ہے کائنات سب کچھ دکھائی دیتا ہے مہتاب کے سوا باغ جہاں کی سیر میں اب کیا بتاؤں میں کیا کیا مجھے ملا گل شاداب کے سوا یہ آنکھیں یہ دماغ یہ زخموں کا گھر بدن سب محو خواب ہیں دل بے تاب کے سوا اہل جنوں کو اس کی خبر دیر سے ہوئی اک گھر بھی ہوگا دشت فسوں تاب کے سوا

غزل · Ghazal

zindagi ik khvaab hai ye khvaab ki taabir hai

زندگی اک خواب ہے یہ خواب کی تعبیر ہے حلقۂ گیسوئے دنیا پاؤں کی زنجیر ہے کچھ نہیں اس کے سوا میرے تصرف میں یہاں دل کا بس جتنا علاقہ درد کی جاگیر ہے پتلیاں آنکھوں کی ساکت ہو گئیں پڑھتے ہوئے آسماں پر کس زباں میں جانے کیا تحریر ہے مجھ کو گویائی پہ اکسایا تھا دل نے ایک بار آج تک ہونٹوں پہ قائم لذت تقریر ہے اب نہ جانے کس طرف لے جائیں وحشی آندھیاں شاخ سے ٹوٹا ہوا پتا بہت دلگیر ہے سب بہادر ہیں یہاں ذکر اجل ہونے تلک بزدلی اس کو کہوں یا خون کی تاثیر ہے

Similar Poets