SHAWORDS
Paraveen Rai

Paraveen Rai

Paraveen Rai

Paraveen Rai

poet
21Sher
21Shayari
5Ghazal

Sherشعر

See all 21

Popular Sher & Shayari

42 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

dil ke soe hue zakhmon ko jagaa jaati hai

دل کے سوئے ہوئے زخموں کو جگا جاتی ہے یاد ماضی کی ہوا جب بھی یہاں آتی ہے حال اب یہ ہے کہ مرنے کو ہیں آمادہ ہم عشق کی راہ خطرناک ہوئی جاتی ہے ایک لڑکا جو محبت میں مرا جاتا ہے ایک لڑکی جو ترس تک بھی نہیں کھاتی ہے ہم ابھی روح ہی ہونے کو چلے ہیں تو تو جسم سے جان نکل کر کے کہاں جاتی ہے تب کہیں جا کے زمانہ کا بھرم کھلتا ہے زندگی جیتے جی جب لاش بنا جاتی ہے

غزل · Ghazal

dhaDkanon mein khinchaav dariyaa kaa

دھڑکنوں میں کھنچاؤ دریا کا عشق کیا ہے بہاؤ دریا کا وصل جیسے چڑھاؤ دریا کا ہجر جیسے کٹاؤ دریا کا آنکھ جیسے چناب جھیلم ہوں ہونٹ جیسے گھماؤ دریا کا ڈوب جائے نہ دل ہمارا اب دیکھ کر کے لگاؤ دریا کا

غزل · Ghazal

chaar din ki ye zindagaani mein

چار دن کی یہ زندگانی میں موڑ کتنے ہیں اک کہانی میں راز جتنے چھپائے رکھے تھے بہہ گئے آنکھ کے وہ پانی میں ہائے اللہ کیا نظارے ہیں کون آیا ہے راجدھانی میں عشق ان کو بھی آزمائے گا وہ جو بیٹھے ہیں خود گمانی میں میرا گلشن اجڑ گیا مالک باغبانوں کی باغبانی میں

غزل · Ghazal

meri har baat har sukhan mein hai

میری ہر بات ہر سخن میں ہے عشق میرے رہن سہن میں ہے میرؔ ہوتے گلے لگا لیتے ایسا جادو مرے کہن میں ہے سر سے پاں تک کھلی ہوئی ہو یوں چاند جیسے کھلا گگن میں ہے اب شرابوں میں ویسی بات کہاں جو نشہ ہاں ترے بدن میں ہے کیا غضب کی مٹھاس لہجے میں کیا ادا چال اور چلن میں ہے من کی باتیں نہ پڑھ سکیں تم تو کیا بتائیں کہ کیا یہ من میں ہے

غزل · Ghazal

vahi nakhraa vahi ghussa tumhaaraa

وہی نخرا وہی غصہ تمہارا ابھی تک دل نہیں پگھلا تمہارا ابھی تیور نہیں بدلے تمہارے ابھی بھی ہے وہی لہجہ تمہارا بچھڑ کر کے بہت روئی ہو تم بھی کبھی اترا ہے یہ چہرہ تمہارا اسی نے تو ہماری جان لی تھی ارے ہاں ہاں وہی بوسہ تمہارا ہماری اور ہی سب دیکھتے ہیں جو ہوتا ہے کہیں چرچا تمہارا کرو جو کچھ کرے مرضی تمہاری ہمارے دل پہ ہے قبضہ تمہارا محبت بھی رہی اعلیٰ تمہاری ستم بھی ہے بہت اچھا تمہارا

Similar Poets