SHAWORDS
Qamar Jameel

Qamar Jameel

Qamar Jameel

Qamar Jameel

poet
4Sher
4Shayari
4Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

8 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

aaj sitaare aangan mein hain un ko rukhsat mat karnaa

آج ستارے آنگن میں ہیں ان کو رخصت مت کرنا شام سے میں بھی الجھن میں ہوں تم بھی غفلت مت کرنا ہر آنگن میں دیئے جلانا ہر آنگن میں پھول کھلانا اس بستی میں سب کچھ کرنا ہم سے محبت مت کرنا اجنبی ملکوں اجنبی لوگوں میں آ کر معلوم ہوا دیکھنا سارے ظلم وطن میں لیکن ہجرت مت کرنا اس کی یاد میں دن بھر رہنا آنسو روکے چپ سادھے پھر بھی سب سے باتیں کرنا اس کی شکایت مت کرنا

غزل · Ghazal

khvaab mein jo kuchh dekh rahaa huun us kaa dikhaanaa mushkil hai

خواب میں جو کچھ دیکھ رہا ہوں اس کا دکھانا مشکل ہے آئینے میں پھول کھلا ہے ہاتھ لگانا مشکل ہے اس کے قدم سے پھول کھلے ہیں میں نے سنا ہے چار طرف ویسے اس ویران سرا میں پھول کھلانا مشکل ہے تنہائی میں دل کا سہارا ایک ہوا کا جھونکا تھا وہ بھی گیا ہے سوئے بیاباں اس کا آنا مشکل ہے شیشہ گروں کے گھر میں سنا ہے ایک پری کل آئی تھی ویسے خیال و خواب ہیں پریاں ان کا آنا مشکل ہے

غزل · Ghazal

shahr ki galiyaan ghuum rahi hain mere qadam ke saath

شہر کی گلیاں گھوم رہی ہیں میرے قدم کے ساتھ ایسے سفر میں اتنی تھکن میں کیسے کٹے گی رات خواب میں جیسے گھر سے نکل کر گھوم رہا ہو کوئی رات میں اکثر یوں بھی پھری ہے تیرے لیے اک ذات چند بگولے خشک زمین پر اور ہوائیں تیز اس صحرا میں کیسی بہاریں کیسی بھری برسات شور مچائیں بستی بستی سوچ رہے تھے آپ دیکھا کن کن ویرانوں میں لے کے گئے حالات

غزل · Ghazal

shaam ajiib shaam thi jis mein koi ufaq na thaa

شام عجیب شام تھی جس میں کوئی افق نہ تھا پھول بھی کیسے پھول تھے جن کو سخن کا حق نہ تھا یار عجیب یار تھا جس کے ہزار نام تھے شہر عجیب شہر تھا جس میں کوئی طبق نہ تھا ہاتھ میں سب کے جلد تھی جس کے عجیب رنگ تھے جس پہ عجیب نام تھے اور کوئی ورق نہ تھا جیسے عدم سے آئے ہوں لوگ عجیب طرح کے جن کا لہو سفید تھا جن کا کلیجہ شق نہ تھا جن کے عجیب طور تھے جن میں کوئی کرن نہ تھی جن کے عجیب درس تھے جن میں کوئی سبق نہ تھا لوگ کٹے ہوئے ادھر لوگ پڑے ہوئے ادھر جن کو کوئی الم نہ تھا جن کو کوئی قلق نہ تھا جن کا جگر سیا ہوا جن کا لہو بجھا ہوا جن کا رفو کیا ہوا چہرہ بہت ادق نہ تھا کیسا طلسمی شہر تھا جس کے طفیل رات بھی میرے لہو میں گرد تھی آئینۂ شفق نہ تھا

Similar Poets