SHAWORDS
Safar Naqvi

Safar Naqvi

Safar Naqvi

Safar Naqvi

poet
5Sher
5Shayari
8Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

10 total

Ghazalغزل

See all 8
غزل · Ghazal

halqa halqa lag rahaa hai phuul ab zanjir kaa

حلقہ حلقہ لگ رہا ہے پھول اب زنجیر کا محو لطف خواب آنکھیں کیا کریں تعبیر کا پھر نیا مقتل ابھی پشت فرس چھوڑی نہیں اور نہ خوں ہی سوکھ پایا ہے مری شمشیر کا جان سے جانا پڑے گا جاننے راز حیات خواب میں نسخہ ملے گا نیند کی تسخیر کا وادیٔ ایمن میں ہم آنکھوں کو ہاتھوں میں لیے شوق سے صدقہ اتاریں گے تری تصویر کا ماں ہی ضامن ہے سفرؔ اب تک مری تعمیر کی باپ اب تک بوجھ ڈھوتا ہے مری تقدیر کا

غزل · Ghazal

zuhur-e-zaat kaa tul-e-masaafat kaun samjhegaa

ظہور ذات کا طول مسافت کون سمجھے گا نہ ہم بولے تو پھر اسرار ہجرت کون سمجھے گا زمیں پر مار کر ساغر یہ واعظ کہتا جاتا ہے مسلسل ہوش میں رہنے کی وحشت کون سمجھے گا گراؤ بجلیاں یوں ہی جلاؤ آشیاں یوں ہی وگرنہ راز مفہوم قیامت کون سمجھے گا ترے پہلو میں رہنے کی سہولت لوگ پوچھیں گے ترے پہلو تک آنے کی اذیت کون سمجھے گا نہیں ہیں جن میں پوشیدہ کوئی آثار جسموں کے سفرؔ جنت میں ان روحوں کی غربت کون سمجھے گا

غزل · Ghazal

vo tijaarat mein kahaan koi ziyaan chhoDtaa hai

وہ تجارت میں کہاں کوئی زیاں چھوڑتا ہے روح لے لیتا ہے اعصاب یہاں چھوڑتا ہے ہے یہ پتھر مرا شیشے سے ترے بالاتر کم سے کم ظلم کے ماتھے پہ نشاں چھوڑتا ہے بزم انجم میں اٹھا لائے ہو یہ کس کا دیا نور تو کچھ نہیں دیتا ہے دھواں چھوڑتا ہے ہم سے خود سر سوئے میدان وغا جاتے ہوئے یہ نہیں سوچتے ہیں کون کہاں چھوڑتا ہے عشق وہ معجزۂ کن ہے نشاں جو اپنے جہاں ہوتی نہیں امید وہاں چھوڑتا ہے قصر فرعون ادھر اور ادھر وادیٔ مصر دیکھنا یہ ہے کدھر آب رواں چھوڑتا ہے اے خرد باختہ شداد ارم پر تری تف اتنے سستے میں کوئی باغ جناں چھوڑتا ہے وحشتیں کھینچ لیے جاتی ہیں صحرا میں سفرؔ اپنی مرضی سے بھلا کون مکاں چھوڑتا ہے

غزل · Ghazal

hasin itnaa lagaa ham pe muflisi kaa libaas

حسین اتنا لگا ہم پہ مفلسی کا لباس کہ پھر بنا ہی لیا اس کو زندگی کا لباس ہمارے ناپ کے ملتے ہیں غم کے پیراہن ہمارے ناپ کا ملتا نہیں خوشی کا لباس یہ کتنا تنگ زمانے نے کر دیا اس کو چڑھائے چڑھتا نہیں تن پہ عاشقی کا لباس اجالے دن میں بناتے ہیں تیرگی کی قبا اندھیرے رات کو سلتے ہیں روشنی کا لباس نہ ضبط کی گئی ہستی کی ہم سے پامالی اتار پھینک دیا ہم نے نوکری کا لباس میں فاقہ مستوں کی زینت ہوں مفلسوں کا امیر میں پھٹنے دوں گا نہیں تن پہ تشنگی کا لباس

غزل · Ghazal

baDhegaa din na chalegi havaa hamaare baad

بڑھے گا دن نہ چلے گی ہوا ہمارے بعد سمیٹ لے گا یہ دنیا خدا ہمارے بعد ہمارا صدقہ اتارو اے برچھیو بھالو کہ کون رکھے گا ذوق قضا ہمارے بعد ہمیں ہیں سنگ حفاظت بقائے شیشہ گری کہ ٹوٹ جائے گا ہر آئنہ ہمارے بعد ہم ایسے جائیں گے لے کر بلائیں دنیا کی کہیں نہ ہوگا کوئی حادثہ ہمارے بعد دیوں کو جاؤ خبردار کر کے آ جاؤ کہ سرکشی پہ تلے گی ہوا ہمارے بعد مسافران مصیبت یہ کہتے جاتے ہیں لٹے نہ ایسے کوئی قافلہ ہمارے بعد جہاں پہ بچھڑے تھے ہم تم وہ ہو گیا دلدل کہ اتنا رویا وہ اک راستہ ہمارے بعد ہمیں بھی کوئی خموشی نہیں پکارے گی تمہیں بھی کوئی نہ دے گا صدا ہمارے بعد مقام پہلو ترا مسندوں سے اعلیٰ ہے کسی کو دینا نہ یہ مرتبہ ہمارے بعد کہ جاتے جاتے ہمیں اتنا تو بتا جاؤ کہ اگلی کیا ہے تمہاری دعا ہمارے بعد

غزل · Ghazal

us ko khuub aataa hai har adaa judaa rakhnaa

اس کو خوب آتا ہے ہر ادا جدا رکھنا باندھ کر زمینوں کو آسماں کھلا رکھنا خوب جانتا ہے یہ اک فقیر ہاتھوں میں کب ہے بے کسی رکھنا کب ہے معجزہ رکھنا جب خدا ہوئے پتھر تب سے آ گیا ان کو آئینوں کی بستی میں حشر سا بپا رکھنا کوئی گرتے گھوڑے سے یہ صدائیں دیتا ہے بیعتوں کے موسم میں مقتلوں کو وا رکھنا اس جہان صوتی میں یہ ہنر ہمارا ہے شور کرتے مصرعوں میں حرف بے نوا رکھنا میں صدف وفاؤں کا میری تربت غم پر مشک اک چھدی رکھنا اک دیا بجھا رکھنا

Similar Poets