SHAWORDS
Safi Lakhnavi

Safi Lakhnavi

Safi Lakhnavi

Safi Lakhnavi

poet
9Sher
9Shayari
2Ghazal

Sherشعر

See all 9

Popular Sher & Shayari

18 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

paighaam zindagi ne diyaa maut kaa mujhe

پیغام زندگی نے دیا موت کا مجھے مرنے کے انتظار میں جینا پڑا مجھے اس انقلاب کی بھی کوئی حد ہے دوستو نا آشنا سمجھتے ہیں اب آشنا مجھے کشتی پہنچ سکے گی یہ تا ساحل مراد دھوکا نہ دے خدا کے لیے نا خدا مجھے وہ طول عمر جس میں نہ ہو لطف زندگی مل جائے مثل خضر تو کیا فائدہ مجھے دوں تیرا ساتھ عمر رواں کس طریق سے آنکھیں دکھا رہے ہیں ترے نقش پا مجھے تخلیق کائنات کو سوچا کیا مگر کچھ ابتدا ملی نہ صفیؔ انتہا مجھے

غزل · Ghazal

vo aalam hai ki munh phere hue aalam nikaltaa hai

وہ عالم ہے کہ منہ پھیرے ہوئے عالم نکلتا ہے شب فرقت کے غم جھیلے ہوؤں کا دم نکلتا ہے الٰہی خیر ہو الجھن پہ الجھن بڑھتی جاتی ہے نہ میرا دم نہ ان کے گیسوؤں کا خم نکلتا ہے قیامت ہی نہ ہو جائے جو پردے سے نکل آؤ تمہارے منہ چھپانے میں تو یہ عالم نکلتا ہے شکست رنگ رخ آئینۂ بے تابئ دل ہے ذرا دیکھو تو کیوں کر غم زدوں کا دم نکلتا ہے نگاہ التفات مہر اور انداز دل جوئی مگر اک پہلوئے بے تابئ شبنم نکلتا ہے صفیؔ کشتہ ہوں نا‌ پرسانیوں کا اہل عالم کی یہ دیکھوں کون میرا صاحب ماتم نکلتا ہے

Similar Poets